مرکزی فیضانِ صحابیات ملتان
الحمدُ للہ پیارے پیارے مرشدِ کریم کے فیضانِ کرم سے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کا عظیم الشان مرکزی فیضانِ صحابیات ہاؤس نمبر 550،جی بلاک شاہ رُکنِ عالم کالونی ملتان نزد فیضانِ مدینہ ملتان کا باقاعدہ افتتاح 29 اپریل 2025 کو پاکستان مشاورت نگران اسلامی بہن نے فرمایا۔
آفسز کی تعداد:
فیضانِ صحابیات ملتان کی اس عمارت میں درج ذیل آفسز قائم ہیں:(1)فنانس(2)ڈونیشن بکس(3)شعبہ روحانی علاج (4)فیضان صحابیات ٹیسٹ مجلس(5)قرآن ٹیچر ٹریننگ کورس(6)گلی گلی مدرسۃ المدینہ(7)مدرسۃ المدینہ بالغات(8) ٹاؤن،سٹی،ڈویژن نگران آفس۔(9)شعبہ کفن دفن(10)ایڈمن آفس۔نیز یہاں المدینہ لائبریری اور مکتبۃ المدینہ بھی قائم ہے۔
فیضانِ صحابیات ملتان میں ہونے والے دینی کام:
1۔الحمدُللہ فیضانِ صحابیات ملتان میں رہائشی کورسز اور مدنی مشوروں کا بھی اہتمام ہوتا ہے۔اس کے علاوہ وقتاً فوقتاً شارٹ کورسز بھی کروائے جاتے ہیں۔
2۔چھوٹی بچیوں کو قرآنِ پاک کی تعلیم دینے کے لئے دن 2 تا 4 بجے گلی گلی مدرسۃ المدینہ لگتا ہے ۔
3۔بروز پیر دن2:30 سے 4بجے تک اسلامی بہنوں کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ہوتا ہے جس میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کا ذہن دیا جاتا ہے۔
4۔صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک روحانی علاج کا بستہ لگایا جاتا ہے،جہاں دکھیاری اسلامی بہنوں کو روحانی علاج،کاٹ اور تعویذات و وظائف کی مفت سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے۔
5۔صبح 11 بجے مدرسۃ المدینہ بالغات بھی لگتا ہے جس میں تربیت یافتہ اسلامی بہنیں بڑی عمر کی خواتین کو درست قواعد و مخارج کے ساتھ قرآنِ پاک کی تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ ان کی شرعی،اخلاقی اور تنظیمی تربیت بھی کرتی ہیں۔
6۔فیضان آن لائن اکیڈمی ہوم کلاسز کی اسلامی بہنیں ہفتہ وار شیڈول بناتی ہیں ۔
7۔ماہانہ دینی حلقے کا سلسلہ ہوتا ہے ۔
8۔ماہِ رمضان میں درسِ تفسیرِ قرآن کا سلسلہ ہوتا ہے۔
Comments