فیضانِ صحابیات گرین سٹی واہ کینٹ

فیضانِ صحابیات گرین سٹی واہ کینٹ

الحمدُ للہ پیارے پیارے مرشدِ کریم کے فیضانِ کرم سے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کا عظیم الشان مدنی مرکز فیضانِ صحابیات گرین سٹی حمزہ ماربل جی ٹی روڈ واہ کینٹ کا مبارک افتتاح نومبر 2021 کو ہوا۔

آفسز کی تعداد:

فیضانِ صحابیات کی اس عمارت میں 4 آفسز قائم ہیں:(1)ناظمہ آفس(2)فنانس ڈیپارٹمنٹ آفس(3)مدرسۃ المدینہ بالغات آفس (4) ڈونیشن بکس آفس

فیضانِ صحابیات گرین سٹی واہ کینٹ  میں ہونے والے دینی کام:

1۔الحمدُللہ فیضانِ صحابیات گرین سٹی واہ کینٹ  میں رہائشی کورسز اور مدنی مشوروں   کا بھی اہتمام ہوتا ہے۔اس کے علاوہ وقتاً فوقتاً شارٹ کورسز بھی کروائے جاتے ہیں۔

2۔یہاں پر چھوٹی بچیوں کو قرآنِ پاک کی تعلیم دینے کے لئے دن کے مختلف اوقات میں 4 درجات پر مشتمل گلی گلی مدرسۃ المدینہ لگتا ہے،ہر درجہ تقریباً ایک گھنٹہ پینتالیس منٹ پر مشتمل ہوتا ہے۔ان درجات میں  کم و بیش 64 بچیاں تجوید، ناظرہ، اسلام کی بنیادی باتیں،سنتیں اور آداب کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔

3۔بروز بدھ دن 2 تا 4بجے اسلامی بہنوں کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ہوتا ہے جس میں شریک  اسلامی بہنوں کو اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کا ذہن دیا جاتا ہے۔

4۔بروز جمعہ دوپہر 12 تا 4 بجے تک روحانی علاج کا بستہ لگایا جاتا ہے،جہاں دکھیاری اسلامی بہنوں کو روحانی علاج،کاٹ اور تعویذات و وظائف کی مفت سہولت بھی  فراہم کی جاتی ہے۔

یہاں مدرسۃ المدینہ بالغات  بھی لگتا ہے جس میں  92   اسلامی بہنیں ناظرہ قرآنِ پاک اور تجوید کی تعلیم سے مستفید ہو رہی ہیں۔


Share