Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah As Saffat Ayat 166 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 5
سورۃ ﳦ
اٰیاتہا 182

Tarteeb e Nuzool:(56) Tarteeb e Tilawat:(37) Mushtamil e Para:(23) Total Aayaat:(182)
Total Ruku:(5) Total Words:(957) Total Letters:(3825)
165-166

وَّ اِنَّا لَنَحْنُ الصَّآفُّوْنَ(165)وَ اِنَّا لَنَحْنُ الْمُسَبِّحُوْنَ(166)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور بیشک ہم (حکم کے انتظار میں )صف باندھے ہوئے ہیں ۔ اور بیشک ہم (اس کی) تسبیح کرنے والے ہیں ۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ اِنَّا لَنَحْنُ الصَّآفُّوْنَ:اور بیشک ہم (حکم کے انتظار میں )صف باندھے ہوئے ہیں ۔} اس آیت کی ایک تفسیر یہ ہے کہ فرشتے کہتے ہیں: بیشک ہم اطاعت کے مقامات اور خدمت کی جگہوں میں پر پھیلائے اللہ تعالیٰ کے حکم کے منتظر ہیں ۔دوسری تفسیر یہ ہے کہ جس طرح لوگ زمین میں صفیں باند ھ کر نماز پڑھتے ہیں اسی طرح ہم (آسمان میں) صفیں باندھ کر اللہ تعالیٰ کی عبادت میں مشغول ہیں ۔تیسری تفسیر یہ ہے کہ ہم عرش کے ارد گرد اللہ تعالیٰ کے حکم کے انتظار میں  صفیں  باندھے ہوئے ہیں ۔( ابو سعود ، الصافات ، تحت الآیۃ : ۱۶۵ ، ۴ / ۴۲۴ ، خازن ، و الصافات ، تحت الآیۃ : ۱۶۵،  ۴ / ۲۸، روح المعانی، الصافات، تحت الآیۃ: ۱۶۵، ۱۲ / ۲۰۵، ملتقطاً)

{وَ اِنَّا لَنَحْنُ الْمُسَبِّحُوْنَ: اور بیشک ہم (اس کی) تسبیح کرنے والے ہیں ۔} یعنی ہم اللہ تعالیٰ کی پاکی بیان کرنے والے ہیں  کہ وہ ہر نقص و عیب سے پاک ہے۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links