DONATE NOW donation

Home Al-Quran Surah Sad Ayat 20 Translation Tafseer

رکوعاتہا 5
سورۃ ﳧ
اٰیاتہا 88

Tarteeb e Nuzool:(38) Tarteeb e Tilawat:(38) Mushtamil e Para:(23) Total Aayaat:(88)
Total Ruku:(5) Total Words:(818) Total Letters:(3020)
20

وَ شَدَدْنَا مُلْكَهٗ وَ اٰتَیْنٰهُ الْحِكْمَةَ وَ فَصْلَ الْخِطَابِ(۲۰)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور ہم نے اس کی سلطنت کو مضبوط کیا اور اسے حکمت اور حق و باطل میں فرق کردینے والا علم عطا فرمایا۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ شَدَدْنَا مُلْكَهٗ: اور ہم نے اس کی سلطنت کو مضبوط کیا۔} یعنی حضرت داؤد عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو اللہ تعالیٰ نے وہ اَسباب و ذرائع عطا فرمائے جن کے ذریعے سلطنت مضبوط ہوتی ہے خواہ وہ لشکر کی صورت میں  ہو یا ذاتی عظمت و ہیبت کی صورت میں  ہو۔

{وَ اٰتَیْنٰهُ الْحِكْمَةَ وَ فَصْلَ الْخِطَابِ: اور اسے حکمت اور حق و باطل میں فرق کردینے والا علم عطا فرمایا۔} اس آیت میں  حکمت سے مراد نبوت ہے اوربعض مفسرین نے حکمت سے عدل کرنا مراد لیا ہے جبکہ بعض نے اس سے کتابُ اللہ کا علم ،بعض نے فقہ اور بعض نے سنت مراد لی ہے۔اور قولِ فیصل سے قضا کا علم مراد ہے جوحق و باطل میں  فرق وتمیز کردے۔(جمل، ص، تحت الآیۃ: ۲۰، ۶ / ۳۷۷، مدارک، ص، تحت الآیۃ: ۲۰، ص۱۰۱۷، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links