Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Waqiah Ayat 76 Translation Tafseer

رکوعاتہا 3
سورۃ ﳼ
اٰیاتہا 96

Tarteeb e Nuzool:(46) Tarteeb e Tilawat:(56) Mushtamil e Para:(27) Total Aayaat:(96)
Total Ruku:(3) Total Words:(428) Total Letters:(1723)
75-76

فَلَاۤ اُقْسِمُ بِمَوٰقِعِ النُّجُوْمِ(75)وَ اِنَّهٗ لَقَسَمٌ لَّوْ تَعْلَمُوْنَ عَظِیْمٌ(76)
ترجمہ: کنزالایمان
تو مجھے قسم ہے ان جگہوں کی جہاں تارے ڈوبتے ہیں اور تم سمجھو تو یہ بڑی قسم ہے


تفسیر: ‎صراط الجنان

{ فَلَاۤ اُقْسِمُ: تو مجھے قسم ہے۔} اس آیت میں  اللہ تعالیٰ نے ستاروں  کے ڈوبنے کی جگہوں  کی قسم ارشاد فرمائی، ان جگہوں  کے بارے میں  امام فخر الدین رازی رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے مختلف اقوال ذکر کئے ہیں ۔

(1)…ان سے مَشارق اور مَغارب مراد ہیں  اور ایک قول یہ ہے کہ ان سے صرف مغارب مراد ہیں  کیونکہ ستارے اسی جگہ غروب ہوتے ہیں ۔

(2)… ان سے آسمان میں  بُروج اور (سیاروں  یا ستاروں ) کی مَنازل مراد ہیں ۔

(3)…ان سے شَیاطین کوپڑنے والے شہاب ِثاقب کے گرنے کی جگہیں  مراد ہیں ۔

(4)…ان سے قیامت کے دن ستاروں  کے مُنتَشِر ہونے کے بعد گرنے کی جگہیں  مراد ہیں ۔( تفسیرکبیر، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۷۵، ۱۰  /  ۴۲۶)

{ وَ اِنَّهٗ لَقَسَمٌ لَّوْ تَعْلَمُوْنَ عَظِیْمٌ: اور اگر تم سمجھو تو یہ بہت بڑی قسم ہے۔}ا رشاد فرمایا کہ اگر تمہیں  علم ہو تو تم اس قَسم کی عظمت جان لو گے کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کی عظیم قدرت اور حکمت کے کمال پر دلالت کرتی ہے۔(جلالین مع صاوی، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۷۶، ۶ / ۲۰۹۶-۲۰۹۷)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links