DONATE NOW donation

Home Al-Quran Surah Al Waqiah Ayat 70 Translation Tafseer

رکوعاتہا 3
سورۃ ﳼ
اٰیاتہا 96

Tarteeb e Nuzool:(46) Tarteeb e Tilawat:(56) Mushtamil e Para:(27) Total Aayaat:(96)
Total Ruku:(3) Total Words:(428) Total Letters:(1723)
70

لَوْ نَشَآءُ جَعَلْنٰهُ اُجَاجًا فَلَوْ لَا تَشْكُرُوْنَ(۷۰)
ترجمہ: کنزالعرفان
اگر ہم چاہتے تو اسے سخت کھاری کردیتے پھر تم کیوں شکر نہیں کرتے؟


تفسیر: ‎صراط الجنان
{ لَوْ نَشَآءُ جَعَلْنٰهُ اُجَاجًا: اگر ہم چاہتے تو اسے سخت کھاری کردیتے۔} ارشاد فرمایا کہ اگر ہم چاہتے تو اس پانی کو سخت کھاری کردیتے ،اور ایسا ہو جاتا تو تم نہ اسے پی سکتے تھے ،نہ اس سے شجر کاری اور کھیتی باڑی کر سکتے تھے ۔یہ تم پر اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ اس نے تمہاری معاشی بہتری،تمہارے فائدے اور پینے کے لئے میٹھا پانی نازل فرمایا اور تمہیں  نقصان سے بچانے کے لئے کھاری پانی نازل نہ فرمایاتو پھر تم اللہ تعالیٰ کی نعمت اور اس کے احسان و کرم کا کیوں  شکر نہیں  کرتے؟( تفسیر طبری، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۷۰، ۱۱ / ۶۵۵، خازن، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۷۰، ۴ / ۲۲۲، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links