قربانی کے احکام کورس
ماہنامہ خواتین ویب ایڈیشن


قربانی کے احکام کورس

(اس سلسلے میں ہر ماہ اس شعبے سے متعلق مفید معلومات بیان کی جاتی ہیں۔)

عبادت کا اصل مقصد دل کی اصلاح،نیت کی پاکیزگی اور اللہ پاک کا قرب حاصل کرنا ہے اور یہ مقاصد اسی وقت حاصل ہوتے ہیں جب عبادات علم،شعور اور سنتِ نبوی کے مطابق ادا کی جائیں۔قربانی بھی محض جانور ذبح کرنے کا نام نہیں،بلکہ یہ اپنے نفس کی غلط خواہشات،تکبر اور دنیاوی رغبتوں کو اللہ پاک کی رضا کے لئے قربان کرنے کی عملی تربیت ہے۔جب اس روحانی حقیقت کو سمجھ کر قربانی کی جائے تو یہ عبادت انسان کے باطن کو سنوارتی اور اسے تقویٰ و اخلاص کی راہ پر گامزن کرتی ہے،ورنہ وہ صرف ایک ظاہری رسم بن کر رہ جاتی ہے۔

قربانی کے احکام کا سیکھنا نہایت ضروری ہے،تاکہ انسان جانور کے درست انتخاب،اس کی شرعی حیثیت،ذبح کے مسنون طریقے،نیت کی درستی اور حلال وحرام کے فرق کو اچھی طرح سمجھ سکے۔اس علم کے ذریعے قربانی کی عبادت میں ایثار،محبت اور اخوت کے جذبات بھی بیدار ہوتے ہیں،جو اسلامی معاشرے کی بنیاد ہیں۔مزید یہ کہ گوشت کی تقسیم کا صحیح طریقہ اور مستحقین کا خیال رکھنا بھی اسی عبادت کا اہم حصہ ہے،جو انسان میں ہمدردی اور سخاوت پیدا کرتا ہے۔

یہ کورس اسی جامع مقصد کے تحت ترتیب دیا گیا ہے،جس میں جانور کے انتخاب سے لے کر ذبح،گوشت کی تقسیم اور حلال وحرام اجزا کی وضاحت تک تمام ضروری مسائل کو آسان انداز میں بیان کیا گیا ہے۔اس کے ذریعے نہ صرف شریعت کے مطابق درست عمل کی راہ نمائی ملتی ہے بلکہ انسان میں اپنی محبوب چیز اللہ پاک کی راہ میں قربان کرنے کا حقیقی جذبہ بھی پیدا ہوتا ہے،جو دنیا و آخرت کی کامیابی کا ذریعہ ہے۔

کورس کے مشمولات

اس کورس کے مشمولات یہ ہیں:

*قربانی کی تعریف  و اہمیت

*قربانی کا سبب

*قربانی واجب ہونے کی شرائط

*کس جانور کی قربانی افضل ہے؟

*کس جانور میں کتنے حصے ہیں؟

*قربانی کے جانوروں میں پائے جانے والے عیب

*ذبح کے وقت کی دعائیں

*گوشت کی تقسیم کے احکام

*عقیقہ کی تعریف و حکم

کورس کرنے کے بعد آپ کس قابل ہو جائیں گی؟

اس کورس کے ذریعے قربانی کے لئے درست جانور کی خریداری سے لے کر شریعت کے مطابق گوشت تقسیم کرنے تک کے تمام مراحل پر راہ نمائی حاصل ہوگی۔

کورس کی اہلیت

یہ کورس ہر وہ اسلامی بہن کر سکتی ہے جس کی عمر کم از کم 12 سال ہو۔اردو یا انگلش زبان لکھنا پڑھنا جانتی ہو۔اس کے علاوہ کسی خاص تعلیمی قابلیت کی شرط نہیں۔

ایڈمیشن کے لئے رابطہ نمبر:

03139292992/03142036541



Share