فیضانِ صحابیات جناح آباد کراچی
مصطفےٰ کریم صلی اللہُ علیہ و اٰلہٖ و سلم کی کرم نوازی اور مرشدِ پاک کے فیضانِ کرم سے اسلامی بہنوں میں سنتوں کا فیضان عام کرتا ہوا شاندار فیضانِ صحابیات جناح آباد گلی نمبر 6 نزد زیب النساء ہاسپٹل رمضان کانٹا رنچھوڑ لائن کراچی کا باقاعدہ افتتاحاکتوبر 2024 کو محترمہ بنتِ عطار باجی اور عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن کے مبارک ہاتھوں سے ہوا،یقیناً یہ اسلامی بہنوں کے لئے ایک بہت بڑی سعادت مندی کی بات ہے۔
آفسز کی تعداد:
فیضانِ صحابیات جناح آباد کراچی کی اس خوبصورت عمارت میں قرآن ٹیچر ٹریننگ کورس کے تحت دو آفسز قائم ہیں: (1) مدرسۃ المدینہ بالغات ٹاؤن سطح(2) مدرسۃ المدینہ بالغات ڈسٹرکٹ سطح ۔
فیضانِ صحابیات جناح آباد کراچی میں ہونے والے دینی کام:
*الحمدُللہ اس فیضانِ صحابیات کی عمارت میں رہائشی کورسز اور مدنی مشوروں کا بھی اہتمام ہوتا ہے۔اس کے علاوہ وقتاً فوقتاً شارٹ کورسز بھی کروائے جاتے ہیں۔
*چھوٹی بچیوں کو قرآنِ پاک کی تعلیم دینے کے لئے دوپہر2 تا3 بجے گلی گلی مدرسۃ المدینہ لگایا جاتا ہے ۔
*بروز بدھ دن3 تا 5بجے تک اسلامی بہنوں کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ہوتا ہے جس میں کثیر اسلامی بہنیں اپنے ظاہر و باطن کی اصلاح کا جذبہ لئے پابندی کے ساتھ شرکت کی سعادت پاتی ہیں۔
دوپہر 2 تا 3 بجے مدرسۃ المدینہ بالغات بھی لگتا ہے جس میں تربیت یافتہ مدرسات بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کو درست قواعد و مخارج کے ساتھ قرآنِ پاک کی تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ ان کی شرعی،اخلاقی اور تنظیمی تربیت بھی کرتی ہیں
Comments