Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah An Nahl Ayat 83 Translation Tafseer

رکوعاتہا 16
سورۃ ﰇ
اٰیاتہا 128

Tarteeb e Nuzool:(70) Tarteeb e Tilawat:(16) Mushtamil e Para:(14) Total Aayaat:(128)
Total Ruku:(16) Total Words:(2082) Total Letters:(7745)
83

یَعْرِفُوْنَ نِعْمَتَ اللّٰهِ ثُمَّ یُنْكِرُوْنَهَا وَ اَكْثَرُهُمُ الْكٰفِرُوْنَ(83)
ترجمہ: کنزالایمان
اللہ کی نعمت پہچانتے ہیں پھر اس سے منکر ہوتے ہیں اور ان میں اکثر کافر ہیں


تفسیر: ‎صراط الجنان

{یَعْرِفُوْنَ نِعْمَتَ اللّٰهِ:وہ اللّٰہ کی نعمت کو پہچانتے ہیں  ۔} یعنی جو نعمتیں  ا س سورت میں  ذکر کی گئیں  کفارِ مکہ اُن سب کو پہچانتے ہیں  اور جانتے ہیں  کہ یہ سب اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے ہیں  پھر بھی اس کاشکر بجا نہیں  لاتے۔ مشہور مفسر سُدِّی کا قول ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کی نعمت سے سیّد المرسَلین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ مراد ہیں ۔ اس صورت میں  آیت کے معنی یہ ہیں  کہ وہ حضور اقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو پہچانتے ہیں  اور سمجھتے ہیں  کہ آپ کا وجود اللّٰہ تعالیٰ کی بڑی نعمت ہے اور اس کے باوجود پھر اس نعمت کاانکار کردیتے ہیں  یعنی آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر ایمان نہیں  لاتے اور اس طرح ان میں  اکثر کافر ہی ہیں  اور وہ دینِ اسلام قبول نہیں  کرتے۔( خازن، النحل، تحت الآیۃ: ۸۳، ۳ / ۱۳۸، مدارک، النحل، تحت الآیۃ: ۸۳، ص۶۰۵، خزائن العرفان، النحل، تحت الآیۃ: ۸۳، ص۵۱۵، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links