Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah An Nahl Ayat 71 Translation Tafseer

رکوعاتہا 16
سورۃ ﰇ
اٰیاتہا 128

Tarteeb e Nuzool:(70) Tarteeb e Tilawat:(16) Mushtamil e Para:(14) Total Aayaat:(128)
Total Ruku:(16) Total Words:(2082) Total Letters:(7745)
71

وَ اللّٰهُ فَضَّلَ بَعْضَكُمْ عَلٰى بَعْضٍ فِی الرِّزْقِۚ-فَمَا الَّذِیْنَ فُضِّلُوْا بِرَآدِّیْ رِزْقِهِمْ عَلٰى مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُهُمْ فَهُمْ فِیْهِ سَوَآءٌؕ-اَفَبِنِعْمَةِ اللّٰهِ یَجْحَدُوْنَ(71)
ترجمہ: کنزالایمان
اور اللہ نے تم میں ایک کو دوسرے پر رزق میں بڑائی دی تو جنہیں بڑائی دی ہے وہ اپنا رزق اپنے باندی غلاموں کو نہ پھیر دیں گے کہ وہ سب اس میں برابر ہوجائیں تو کیا اللہ کی نعمت سے مُکرتے ہیں


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ اللّٰهُ فَضَّلَ بَعْضَكُمْ عَلٰى بَعْضٍ فِی الرِّزْقِ:اور اللّٰہ نے تم میں  سے ایک کو دوسرے پر رزق میں  برتری دی ہے۔}

اس آیت میں  بڑے نفیس اور دلنشین انداز میں  بت پرستی کا رد کیا گیا ہے ۔آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے تم میں  سے ایک کو دوسرے پر رزق میں  برتری دی ہے  ،تو تم میں  کوئی غنی ہے کوئی فقیر، کوئی مالدار ہے کوئی نادار، کوئی مالک ہے اور کوئی مملوک، تو جنہیں  رزق کی برتری دی گئی ہے وہ اپنا رزق اپنے غلاموں  اور باندیوں  کو نہیں  دیتے کہ کہیں  وہ اس رزق میں  ان کے برابر نہ ہوجائیں  اور جب تم اپنے غلاموں  کو اپنا شریک بنانا گوارا نہیں  کرتے تو اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے بندوں  اور اس کے مملوکوں  کو اس کا شریک ٹھہرانا کس طرح گوارا کرتے ہو؟( جلالین مع صاوی، النحل، تحت الآیۃ: ۷۱، ۳ / ۱۰۷۹-۱۰۸۰، خازن، النحل، تحت الآیۃ: ۷۱، ۳ / ۱۳۳-۱۳۴، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links