Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah An Nahl Ayat 108 Translation Tafseer

رکوعاتہا 16
سورۃ ﰇ
اٰیاتہا 128

Tarteeb e Nuzool:(70) Tarteeb e Tilawat:(16) Mushtamil e Para:(14) Total Aayaat:(128)
Total Ruku:(16) Total Words:(2082) Total Letters:(7745)
107-109

ذٰلِكَ بِاَنَّهُمُ اسْتَحَبُّوا الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا عَلَى الْاٰخِرَةِۙ-وَ اَنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الْكٰفِرِیْنَ(107)اُولٰٓىٕكَ الَّذِیْنَ طَبَعَ اللّٰهُ عَلٰى قُلُوْبِهِمْ وَ سَمْعِهِمْ وَ اَبْصَارِهِمْۚ-وَ اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْغٰفِلُوْنَ(108)لَا جَرَمَ اَنَّهُمْ فِی الْاٰخِرَةِ هُمُ الْخٰسِرُوْنَ(109)
ترجمہ: کنزالایمان
یہ اس لیے کہ انھوں نے دنیا کی زندگی آخرت سے پیاری جانیاور اس لیے کہ اللہ (ایسے)کافروں کو راہ نہیں دیتایہ ہیں وہ جن کے دل اور کان اور آنکھوں پر اللہ نے مُہر کر دی ہےاور وہی غفلت میں پڑے ہیں آپ ہی ہو ا کہ آخرت میں وہی خراب ہیں


تفسیر: ‎صراط الجنان

{ذٰلِكَ:یہ۔} یعنی جو لوگ دل کھول کر کافر ہوں  ان کے لئے اللّٰہ تعالیٰ کے غضب اور بڑے عذاب کی وعید کا ایک سبب یہ ہے کہ انہوں  نے آخرت کی بجائے دنیا کی زندگی کوپسند کرلیا اور دنیا کی محبت ان کے کفر کا سبب ہے۔دوسرا سبب یہ ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ ایسے کافروں  کو ہدایت نہیں  دیتاجو سمجھ بوجھ کے باوجود بھی کفر پر ڈٹے رہیں ۔( مدارک، النحل، تحت الآیۃ: ۱۰۷، ص۶۱۰، خازن، النحل، تحت الآیۃ: ۱۰۷، ۳ / ۱۴۵، ملتقطاً)

{اُولٰٓىٕكَ الَّذِیْنَ:یہی وہ لوگ ہیں ۔} یعنی یہی وہ لوگ ہیں  جن کے دلوں  ، کانوں  اور آنکھو ں  پر اللّٰہ تعالیٰ نے مہر لگا دی ہے، نہ وہ غورو فکر کرتے ہیں ، نہ وعظ و نصیحت پرتوجہ دیتے ہیں ، نہ سیدھے اور ہدایت والے راستے کو دیکھتے ہیں  اور یہی غفلت کی انتہا کوپہنچے ہوئے ہیں  کہ اپنی عاقبت اور انجام کار کے بارے میں  نہیں  سوچتے۔( مدارک، النحل، تحت الآیۃ: ۱۰۸، ص۶۱۰)

{لَا جَرَمَ:حقیقت میں ۔} یعنی حقیقت میں  یہ لوگ آخرت میں  برباد ہونے والے ہیں  کہ ان کے لئے جہنم کادائمی عذاب ہے۔(جلالین، النحل، تحت الآیۃ: ۱۰۹، ص۲۲۶)

سب سے بڑی بد نصیبی اور خوش نصیبی:

            اس سے معلوم ہوا کہ سب سے بڑی بد نصیبی دل کی غفلت ہے اور سب سے بڑی خوش نصیبی دل کی بیداری ہے۔ اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمارے دلوں  کو غفلت سے محفوظ فرمائے اور ہمیں  دل کی بیداری نصیب فرمائے ۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links