Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Kahf Ayat 57 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 12
سورۃ ﰌ
اٰیاتہا 110

Tarteeb e Nuzool:(69) Tarteeb e Tilawat:(18) Mushtamil e Para:(15-16) Total Aayaat:(110)
Total Ruku:(12) Total Words:(1742) Total Letters:(6482)
57

وَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنْ ذُكِّرَ بِاٰیٰتِ رَبِّهٖ فَاَعْرَضَ عَنْهَا وَ نَسِیَ مَا قَدَّمَتْ یَدٰهُؕ-اِنَّا جَعَلْنَا عَلٰى قُلُوْبِهِمْ اَكِنَّةً اَنْ یَّفْقَهُوْهُ وَ فِیْۤ اٰذَانِهِمْ وَقْرًاؕ-وَ اِنْ تَدْعُهُمْ اِلَى الْهُدٰى فَلَنْ یَّهْتَدُوْۤا اِذًا اَبَدًا(57)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور اس سے بڑھ کر ظالم کون جسے اس کے رب کی آیتوں کے ذریعے نصیحت کی جائے تو وہ ان سے منہ پھیرلے اور ان اعمال کو بھول جائے جو اس کے ہاتھوں نے آگے بھیجے ہیں ۔ بیشک ہم نے ان کے دلوں پر غلاف کردئیے ہیں تاکہ قرآن کو نہ سمجھیں اور ان کے کانوں میں بوجھ رکھ دئیے ہیں اور اگر تم انہیں ہدایت کی طرف بلاؤ تو جب بھی ہرگز کبھی ہدایت نہ پائیں گے۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ مَنْ اَظْلَمُ:اور اس سے بڑھ کر ظالم کون۔} ارشاد فرمایا کہ اس سے بڑھ کر ظالم کون ہے جسے اس کے رب عَزَّوَجَلَّ کے کلام قرآنِ مجید کی آیتوں  کے ذریعے نصیحت کی جائے تو وہ ان سے منہ پھیرلے اور ان آیات میں  سوچ بچار اور غوروفکر نہ کرے اور کفر وغیرہ ان اعمال کے انجام کو بھول جائے جو اس کے ہاتھوں  نے آگے بھیجے ہیں  ۔بیشک ہم نے ان کے کفر کی وجہ سے ان کے دلوں  پر غلاف کردئیے ہیں  تاکہ قرآن کو نہ سمجھیں  اور ان کے کانوں  میں  بوجھ رکھ دئیے ہیں  تاکہ وہ حق کو سن نہ سکیں اور اے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، اگر آپ انہیں  ہدایت کی طرف بلائیں  تو جب بھی ہرگز کبھی ہدایت نہ پائیں  گے کیونکہ ان کی قسمت میں  ہی کفر کرنا لکھا ہو اہے۔( روح البیان، الکھف، تحت الآیۃ: ۵۷، ۵ / ۲۶۰-۲۶۱، مدارک، الکھف، تحت الآیۃ: ۵۷، ص۶۵۶، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links