Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Kahf Ayat 38 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 12
سورۃ ﰌ
اٰیاتہا 110

Tarteeb e Nuzool:(69) Tarteeb e Tilawat:(18) Mushtamil e Para:(15-16) Total Aayaat:(110)
Total Ruku:(12) Total Words:(1742) Total Letters:(6482)
37-38

قَالَ لَهٗ صَاحِبُهٗ وَ هُوَ یُحَاوِرُهٗۤ اَكَفَرْتَ بِالَّذِیْ خَلَقَكَ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ مِنْ نُّطْفَةٍ ثُمَّ سَوّٰىكَ رَجُلًاﭤ(37)لٰكِنَّاۡ هُوَ اللّٰهُ رَبِّیْ وَ لَاۤ اُشْرِكُ بِرَبِّیْۤ اَحَدًا(38)
ترجمہ: کنزالعرفان
اس کے ساتھی نے اس کی فخروغرور کی باتوں کا جواب دیتے ہوئے کہا: کیا تو اس کے ساتھ کفر کرتا ہے جس نے تجھے مٹی سے بنایا پھر نطفہ سے پھر تجھے بالکل صحیح مرد بنادیا۔ لیکن ( میں تو یہی کہتا ہوں کہ) وہ اللہ ہی میرا رب ہے او ر میں کسی کو اپنے رب کا شریک نہیں کرتا ۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{قَالَ لَهٗ صَاحِبُهٗ: اس کے ساتھی نے اسے کہا۔} اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ یہ سب باتیں  سن کر اس کافر کے مسلمان ساتھی نے اس کی فخروغرور کی باتوں  کا جواب دیتے ہوئے کہا: کیا تو اس خداوند ِ قدوس عَزَّوَجَلَّ کے ساتھ کفر کرتا ہے جس نے تجھے مٹی سے بنایا ،پھر نطفہ سے اور پھر تجھے بالکل صحیح مرد بنادیا یعنی اس نے تجھے عقل و بلوغ، قوت و طاقت عطا کی اور تو سب کچھ پاکر کافر ہوگیا۔ لہٰذا تو اس کو مان یا نہ مان لیکن میں  تو یہی کہتا ہوں  کہ وہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ہی میرا رب ہے او ر میں  کسی کو اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کا شریک نہیں  کرتا۔( خازن، الکھف، تحت الآیۃ: ۳۷-۳۸، ۳ / ۲۱۱، مدارک، الکھف، تحت الآیۃ: ۳۷-۳۸، ص۶۵۲، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links