DONATE NOW donation

Home Al-Quran Surah Al Hijr Ayat 74 Translation Tafseer

رکوعاتہا 6
سورۃ ﰆ
اٰیاتہا 99

Tarteeb e Nuzool:(54) Tarteeb e Tilawat:(15) Mushtamil e Para:(13-14) Total Aayaat:(99)
Total Ruku:(6) Total Words:(730) Total Letters:(2827)
73-74

فَاَخَذَتْهُمُ الصَّیْحَةُ مُشْرِقِیْنَۙ(۷۳)فَجَعَلْنَا عَالِیَهَا سَافِلَهَا وَ اَمْطَرْنَا عَلَیْهِمْ حِجَارَةً مِّنْ سِجِّیْلٍؕ(۷۴)
ترجمہ: کنزالعرفان
تو دن نکلتے ہی انہیں زوردار چیخ نے آپکڑا۔ تو ہم نے اس بستی کا اوپر کا حصہ اس کے نیچے کا حصہ کردیا اور ان پر کنکر کے پتھر برسائے۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{فَاَخَذَتْهُمُ الصَّیْحَةُ:تو انہیں  زور دار چیخ نے آپکڑا ۔} یعنی سورج نکلتے وقت حضرت لوط عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی قوم کو حضرت جبریل عَلَیْہِ السَّلَامکی زور دار چیخ نے آپکڑا۔ (مدارک، الحجر، تحت الآیۃ: ۷۳، ص۵۸۵، ملخصاً)

{فَجَعَلْنَا عَالِیَهَا سَافِلَهَا:تو ہم نے اس بستی کا اوپر کا حصہ اس کے نیچے کا حصہ کردیا۔} یعنی ہم نے حضرت لوط عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی قوم کی بستی کا اوپر کا حصہ اس کے نیچے کا حصہ کردیا اس طرح کہ حضرت جبریل عَلَیْہِ السَّلَام زمین کے اس حصے کو اُٹھا کر آسمان کے قریب لے گئے اور وہاں  سے اوندھا کرکے زمین پر ڈال دیا ۔ (مدارک، الحجر، تحت الآیۃ: ۷۴، ص۵۸۵)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links