DONATE NOW donation

Home Al-Quran Surah Al Hijr Ayat 5 Translation Tafseer

رکوعاتہا 6
سورۃ ﰆ
اٰیاتہا 99

Tarteeb e Nuzool:(54) Tarteeb e Tilawat:(15) Mushtamil e Para:(13-14) Total Aayaat:(99)
Total Ruku:(6) Total Words:(730) Total Letters:(2827)
4-5

وَ مَاۤ اَهْلَكْنَا مِنْ قَرْیَةٍ اِلَّا وَ لَهَا كِتَابٌ مَّعْلُوْمٌ(۴)مَا تَسْبِقُ مِنْ اُمَّةٍ اَجَلَهَا وَ مَا یَسْتَاْخِرُوْنَ(۵)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور ہم نے جو بستی ہلاک کی اس کیلئے ایک مقرر مدت لکھی ہوئی ہے۔ کو ئی گروہ اپنی مدت سے نہ آگے بڑھے گااورنہ پیچھے ہٹے گا۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ مَاۤ اَهْلَكْنَا مِنْ قَرْیَةٍ:اور ہم نے جو بستی ہلاک کی۔} یعنی اے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ سے پہلے جن بستیوں  کے باشندوں  کو ہم نے ہلاک کیا ان کے لئے ایک مُعَیّن وقت لوحِ محفوظ میں  لکھا ہوا تھا، ہم نے انہیں  وہ وقت آنے سے پہلے ہلاک نہیں  کیا اور جب وہ وقت آ گیا تو ہم نے انہیں  تباہ و برباد کر دیا۔ اے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، اسی طرح مکہ کے مشرکوں  کو بھی ہم اسی وقت ہلاک کریں  گے جب ان کا لکھا ہوا معین وقت آ جائے گا کیونکہ میرا فیصلہ یہ ہے کہ میں  معین وقت آنے سے پہلے کسی بستی کے باشندوں  کو ہلاک نہیں  فرماتا۔ (تفسیرطبری، الحجر، تحت الآیۃ: ۴، ۷ / ۴۹۲، ملخصاً)

{مَا تَسْبِقُ مِنْ اُمَّةٍ اَجَلَهَا:کو ئی گروہ اپنی مدت سے نہ آگے بڑھے گا۔} یعنی اللّٰہ تعالیٰ نے جس گروہ کی ہلاکت کا جو وقت معین کر دیا ہے وہ اسی وقت میں  ہلاک ہو گا،اس معین وقت سے کوئی گروہ نہ آ گے بڑھ سکے گا نہ پیچھے ہٹ سکے گا۔ (تفسیرطبری، الحجر، تحت الآیۃ: ۵، ۷ / ۴۹۲)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links