DONATE NOW donation

Home Al-Quran Surah Ghafir Ayat 20 Translation Tafseer

رکوعاتہا 9
سورۃ ﳩ
اٰیاتہا 85

Tarteeb e Nuzool:(60) Tarteeb e Tilawat:(40) Mushtamil e Para:(24) Total Aayaat:(85)
Total Ruku:(9) Total Words:(1345) Total Letters:(5040)
20

وَ اللّٰهُ یَقْضِیْ بِالْحَقِّؕ-وَ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهٖ لَا یَقْضُوْنَ بِشَیْءٍؕ-اِنَّ اللّٰهَ هُوَ السَّمِیْعُ الْبَصِیْرُ۠(۲۰)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور اللہ سچا فیصلہ فرماتا ہے، اور اس کے سوا جن کووہ پوجتے ہیں وہ کسی چیز کا فیصلہ نہیں کرتے بیشک اللہ ہی سننے والا، دیکھنے والا ہے۔


تفسیر: ‎صراط الجنان
{وَ اللّٰهُ یَقْضِیْ بِالْحَقِّ: اور اللہ سچا فیصلہ فرماتا ہے۔} یعنی اللہ تعالیٰ کی شان یہ ہے کہ وہ ہر نیک اور گناہگار کے حق میں  عادلانہ اور سچا فیصلہ فرماتا ہے اور جن بتوں  کو یہ مشرکین پوجتے ہیں  ان کا حال یہ ہے کہ وہ کسی چیز کا فیصلہ نہیں  کرتے کیونکہ نہ وہ علم رکھتے ہیں  ، نہ قدرت ،تو ان بتوں  کی عبادت کرنا اور انہیں  اللہ تعالیٰ کا شریک ٹھہرانا بہت ہی کھلا باطل ہے۔ بے شک اللہ تعالیٰ ہی اپنی مخلوق کے اَقوال کو سننے والا اور ان کے اَفعال اور تمام اَحوال کو دیکھنے والا ہے۔(روح البیان، المؤمن، تحت الآیۃ: ۲۰، ۸ / ۱۷۲، خازن، حم المؤمن، تحت الآیۃ: ۲۰، ۴ / ۶۹، جلالین، غافر، تحت الآیۃ: ۲۰، ص۳۹۲، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links