Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Az Zumar Ayat 75 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 8
سورۃ ﳨ
اٰیاتہا 75

Tarteeb e Nuzool:(59) Tarteeb e Tilawat:(39) Mushtamil e Para:(23-24) Total Aayaat:(75)
Total Ruku:(8) Total Words:(1274) Total Letters:(4795)
75

وَ تَرَى الْمَلٰٓىٕكَةَ حَآفِّیْنَ مِنْ حَوْلِ الْعَرْشِ یُسَبِّحُوْنَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْۚ-وَ قُضِیَ بَیْنَهُمْ بِالْحَقِّ وَ قِیْلَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ(75)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور تم فرشتوں کو دیکھو گے کہ ہرطرف سے عرش کو گھیرے ہوئے اپنے رب کی تعریف کے ساتھ اس کی پاکی بیان کررہے ہیں اور لوگوں میں سچا فیصلہ فرمادیا جائے گا اور کہا جائے گا : تمام تعریفیں اللہ کیلئے ہیں جوتمام جہانوں کا پالنے والاہے۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ تَرَى الْمَلٰٓىٕكَةَ: اور تم فرشتوں کو دیکھو گے۔} یعنی اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، قیامت کے دن جب اللہ تعالیٰ فرشتوں کو دوبارہ زندہ فرمائے گا تو آپ دیکھیں گے کہ فرشتے ہرطرف سے عرش کو گھیرے ہوئے اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کی تعریف کے ساتھ ا س کی پاکی بیان کررہے ہیں اور قیامت کے دن لوگوں میں سچا فیصلہ فرمادیا جائے گا کہ مومنوں  کو جنت میں  اور کافروں  کو دوزخ میں  داخل کر دیا جائے گا اور جنتی لوگ جنت میں  داخل ہو کر شکر ادا کرنے کے لئے عرض کریں گے کہ تمام تعریفیں اس اللہ تعالیٰ کیلئے ہیں جوتمام جہانوں کا پالنے والاہے۔(روح البیان، الزّمر، تحت الآیۃ: ۷۵، ۸ / ۱۴۷-۱۴۸، خازن، الزّمر، تحت الآیۃ: ۷۵، ۴ / ۶۴، ملتقطاً)

حضرت وہب رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں ’’جو یہ جاننے کا ارادہ رکھتا ہو کہ اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق کے درمیان کیسے فیصلہ فرماتا ہے تو وہ سورہِ زمر کے آخری حصے کو پڑھے۔(درمنثور، الزّمر، تحت الآیۃ: ۷۵، ۷ / ۲۶۷)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links