DONATE NOW donation

Home Al-Quran Surah Az Zumar Ayat 45 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 8
سورۃ ﳨ
اٰیاتہا 75

Tarteeb e Nuzool:(59) Tarteeb e Tilawat:(39) Mushtamil e Para:(23-24) Total Aayaat:(75)
Total Ruku:(8) Total Words:(1274) Total Letters:(4795)
45

وَ اِذَا ذُكِرَ اللّٰهُ وَحْدَهُ اشْمَاَزَّتْ قُلُوْبُ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِۚ-وَ اِذَا ذُكِرَ الَّذِیْنَ مِنْ دُوْنِهٖۤ اِذَا هُمْ یَسْتَبْشِرُوْنَ(۴۵)
ترجمہ: کنزالایمان
اور جب ایک اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے دل سمٹ جاتے ہیں اُن کے جو آخرت پر ایمان نہیں لاتے اور جب اس کے سوا اَوروں کا ذکر ہوتا ہے جبھی وہ خوشیاں مناتے ہیں


تفسیر: ‎صراط الجنان
{وَ اِذَا ذُكِرَ اللّٰهُ وَحْدَهُ: اور جب ایک اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے۔} اس آیت میں  مشرکین کے برے اعمال کی ایک اور قسم بیان کی جارہی کہ جب ایک اللہ عَزَّوَجَلَّ کا ذکر کیا جاتا ہے یعنی یہ کہ وہی تنہامعبودو مالک ہے تومنکرین ِآخرت کے دلوں  میں  ذکر ِ خدا سے نفرت پیدا ہوتی ہے اور وہ سینوں  میں  گھٹن محسوس کرتے ہیں  نیز تنگ دل اور پریشان ہوتے ہیں  اور ناگواری کے اثرات ان کے چہروں  پر ظاہر ہوجاتے ہیں  اور جب اللہ تعالیٰ کی بجائے ان کے بتوں  کا ذکر ہوتا ہے تو اس وقت خوش ہوتے ہیں  اور دلوں  میں  بڑی فرحت محسوس کرتے ہیں  ، یہ ان کی جہالت اور حماقت کی دلیل ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کا ذکر تو سب سے بڑی سعادت ،تمام بھلائیوں  کی بنیاد اور دلوں  کی ٹھنڈک ہے جبکہ بے جان اور خسیس بتوں  کا ذکر جہالت و حماقت ہے ۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links