DONATE NOW donation

Home Al-Quran Surah Al Qamar Ayat 4 Translation Tafseer

رکوعاتہا 3
سورۃ ﳺ
اٰیاتہا 55

Tarteeb e Nuzool:(37) Tarteeb e Tilawat:(54) Mushtamil e Para:(27) Total Aayaat:(55)
Total Ruku:(3) Total Words:(382) Total Letters:(1460)
4

وَ لَقَدْ جَآءَهُمْ مِّنَ الْاَنْۢبَآءِ مَا فِیْهِ مُزْدَجَرٌۙ(۴)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور بیشک ان کے پاس وہ خبریں آچکی جن میں کافی ڈانٹ ڈپٹ تھی۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ لَقَدْ جَآءَهُمْ مِّنَ الْاَنْۢبَآءِ: اور بیشک ان کے پاس وہ خبریں  آچکی۔} ارشاد فرمایا کہ کفارِ مکہ کے پاس قرآنِ پاک کے ذریعے پچھلی امتوں  کے ان لوگوں  کی خبریں  آ چکی ہیں جو اپنے رسولوں  کو جھٹلانے کی وجہ سے ہلاک کر دئیے گئے اور ان خبروں  میں  کفارِ مکہ کے لئے کفر اور تکذیب سے کافی روک اورا نتہا درجہ کی نصیحت تھی۔( جلالین، القمر، تحت الآیۃ: ۴، ص۴۴۰، مدارک، القمر، تحت الآیۃ: ۴، ص۱۱۸۵، ملتقطاً)

            اس آیت سے معلوم ہوا کہ ان لوگوں  کے حالات معلوم کرنا عبرت اور نصیحت حاصل کرنے کے لئے بہت فائدہ مند ہے جو اللہ تعالیٰ کی نافرمانی اور اس کے ساتھ کفر کرنے کی وجہ سے ہلاک کر دئیے گئے۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links