فیضانِ صحابیات آمنہ پارک لاہور
الحمدُ للہ امیرِ اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کی نگاہِ عنایت سے دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کا عظیم الشان مدنی مرکز فیضانِ صحابیات آمنہ پارک D/8 نزد جھنڈ پیر دربار ہنجر وال ملتان روڈ لاہور کا سنگِ بنیاد 26 رمضان المبارک 2024 کو رکھا گیا اور افتتاح بھی 26 رمضان المبارک 2024 کو دعوتِ اسلامی سے وابستہ سٹی ذمہ دار اسلامی بھائی کے دستِ مبارک سے ہوا۔
آفسزکی تعداد:
الحمدُ للہ فیضانِ صحابیات کی اس عمارت میں ناظمہ آفس بھی قائم ہے۔
فیضانِ صحابیات آمنہ پاک میں ہونے والے دینی کام:
*الحمدُللہ فیضانِ صحابیات آمنہ پارک میں رہائشی کورسز اور مدنی مشوروں کا بھی اہتمام ہوتا ہے۔اس کے علاوہ وقتاً فوقتاً شارٹ کورسز بھی کروائے جاتے ہیں۔
*روزانہ دوپہر2 تا 4بجے(چھوٹی بچیوں کو قرآنِ پاک کی تعلیم دینے کے لئے) گلی گلی مدرسۃ المدینہ لگایا جاتا ہے۔
*بروز بدھ دن 11 بجے اسلامی بہنوں کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ہوتا ہے جس میں شریک ہوکر اسلامی بہنیں فکرِ آخرت کا جذبہ پانے کی سعادت حاصل کرتی ہیں۔
روزانہ صبح10 تا12 بجے مدرسۃ المدینہ بالغات بھی لگتا ہے جس میں تربیت یافتہ اسلامی بہنیں بڑی عمر کی خواتین کو درست قواعد و مخارج کے ساتھ قرآنِ پاک کی تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ ان کی شرعی،اخلاقی اور تنظیمی تربیت بھی کرتی ہیں۔
Comments