فیضانِ صحابیات حافظ آباد
الحمدُ للہ پیارے پیارے مرشدِ کریم کے فیضانِ کرم سے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کا عظیم الشان مدنی مرکز فیضانِ صحابیات محلہ مغل پورہ گلی نمبر 10نزد رضائے مصطفیٰ مسجد جلال پور روڈ حافظ آباد کا سنگِ بنیاد 11 نومبر 2021 کو رکھا گیا جبکہ شاندار افتتاح پہلی جنوری 2022 کو رہائشی فیضانِ صحابیات پاکستان سطح کے شعبہ ذمہ دار محمد حماد عطاری دامت برکاتہم العالیہ کے مبارک ہاتھوں سے ہوا۔
آفسز کی تعداد:
فیضانِ صحابیات کی اس عمارت میں دو شعبہ جات کے آفسز قائم ہیں:(1)فیضانِ صحابیات(2)فنانس ڈیپارٹمنٹ۔
فیضانِ صحابیات حافظ آباد میں ہونے والے دینی کام:
*الحمدُللہ فیضانِ صحابیات حافظ آباد میں رہائشی کورسز اور مدنی مشوروں کا بھی اہتمام ہوتا ہے۔اس کے علاوہ وقتاً فوقتاً شارٹ کورسز بھی کروائے جاتے ہیں۔
*یہاں پر چھوٹی بچیوں کو قرآنِ پاک کی تعلیم دینے کے لئے گلی گلی مدرسۃ المدینہ لگایا جاتا ہے۔
*بروز بدھ دن 10 تا 12بجے اسلامی بہنوں کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ہوتا ہے جس میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کا ذہن دیا جاتا ہے۔
*اتوار صبح 9 بجے تا دوپہر 1 بجے روحانی علاج کا بستہ لگایا جاتا ہے،جہاں دکھیاری اسلامی بہنوں کو روحانی علاج،کاٹ اور تعویذات و وظائف کی مفت سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے۔
یہاں مدرسۃ المدینہ بالغات بھی لگتا ہے جس میں تربیت یافتہ اسلامی بہنیں بڑی عمر کی خواتین کو درست قواعد و مخارج کے ساتھ قرآنِ پاک کی تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ ان کی شرعی،اخلاقی اور تنظیمی تربیت بھی کرتی ہیں۔
Comments