فیضانِ صحابیات بحریہ ٹاؤن راولپنڈی

فیضانِ صحابیات بحریہ ٹاؤن راولپنڈی

الحمدُ للہ امیرِ اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کی نگاہِ عنایت سے دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کا عظیم الشان مدنی مرکز فیضانِ صحابیات مکان نمبر 848،پہلی منزل،گلی نمبر 30،سیکٹر F-8، نزد گرڈ اسٹیشن فیز 8  بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کا سنگِ بنیاد 23  ستمبر  کو رکھا گیا اور افتتاح بھی  23  ستمبرکو رکن عالمی مجلسِ مشاورت اور پاکستان مجلسِ مشاورت نگران اسلامی بہن کے دستِ مبارک سے ہوا۔

فیضانِ صحابیات بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں ہونے والے دینی کام:

*الحمدُللہ فیضانِ صحابیات بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں رہائشی کورسز اور مدنی مشوروں   کا بھی اہتمام ہوتا ہے۔اس کے علاوہ وقتاً فوقتاً شارٹ کورسز بھی کروائے جاتے ہیں۔

*روزانہ شام5  تا   7بجے(چھوٹی بچیوں کو قرآنِ پاک کی تعلیم دینے کے لئے) گلی گلی مدرسۃ المدینہ لگایا جاتا ہے۔

*روزانہ شام5تا 7بجے مدرسۃ المدینہ بالغات  بھی لگتا ہے جس میں تربیت یافتہ اسلامی بہنیں بڑی اسلامی بہنوں کو درست قواعد و مخارج کے ساتھ قرآنِ پاک کی تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ ان کی شرعی،اخلاقی اور تنظیمی تربیت   بھی کرتی ہیں۔

بروز جمعہ شام 4 بجے اسلامی بہنوں کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ہوتا ہے جس میں شریک اسلامی بہنوں کو اہم دینی معلومات کا خزانہ نصیب ہوتا ہے۔


Share