دین کی ضروری باتیں
ماہنامہ خواتین ویب ایڈیشن

دین کی ضروری باتیں

(ماہنامہ خواتین میں یہ ایک نیا سلسلہ شروع کیا گیا ہے، جس میں ہر ماہ اس شعبے سے متعلق مفید معلومات بیان کی جائیں گی۔)

یہ کورس بچوں کو قرآن و سنت کی روشنی میں دین ِاسلام کی بنیادی اور ضروری باتیں سکھانے کے لئے تیار کیا گیا ہے، تاکہ وہ چھوٹی عمر سے ہی نیک اور باعمل مسلمان بن سکیں۔یہ کورس  سبق آموز حکایات کے انداز میں 87 لیکچرز پر مشتمل ہے۔ کورس کا دورانیہ 4 ماہ ہے۔

اس کورس میں بچے آسان زبان میں  اللہ  پاک،انبیا، فرشتے اور جنت و دوزخ سے متعلق بنیادی عقائد کو سمجھ سکیں گے۔انہیں ایمان و کفر،نفاق و شرک کی پہچان حکایات کے انداز میں کروائی جائے گی۔سیرتِ مصطفےٰ کو حکایات اور سبق آموز واقعات کے ذریعے دلوں میں اتارا جائے گا۔صحابہ و اہلِ بیت کی محبت،عظمت اور  ہر صحابیِ نبی جنتی ہے اس عقیدے کو بچوں کے ذہنوں میں آسان فہم انداز میں راسخ کیاجائےگا۔ اولیا اور ائمہ کرام کی زندگیاں بچوں کو نیکی،علم اور دیانت کا ذہن دیں گی۔علمِ دین کی اہمیت دل میں راسخ کی جائے گی، تاکہ بچہ صرف جاننے والا نہیں،نیک عمل کرنے والا بھی بنے۔

کورس کے متعلقات:

کورس میں درج ذیل موضوعات کو شامل کیا جائے گا:

*عقائد: اللہ  پاک،انبیا و رسل،فرشتوں،آسمانی کتابوں، جنت دوزخ، قبر و حشر سے متعلق۔

*ایمان اور کفر کی پہچان:ضروریاتِ دین،منافقت، شرک، اِرتداد۔

*سیرتِ مصطفےٰ:حضور کی ولادت،رضاعت،نبوت، معجزات، دعوت اسلام۔

*صحابہ کرام: خلفائے راشدین،عشرۂ مبشرہ۔

*اہلِ بیتِ کرام:اُمَّہاتُ المومنین،امام حسن و حسین۔

*اولیاء  اللہ :امامِ اعظم ابو حنیفہ،امام شافعی،امام مالک، امام احمد بن حنبل،امام غزالی،اعلیٰ حضرت ۔

*علمِ دین: فضیلت،ضرورت،اہمیت ،شان۔

تکمیلِ کورس پر پیدا ہونے والی صلاحیت:

کورس مکمل کرنے کے بعد بچے اس قابل ہوچکے ہوں گے کہ عقیدہ اور بنیادی دینی معلومات حاصل کرنے کے ساتھ نبی کریم  صلی  اللہ  علیہ واٰلہ وسلم  ،صحابہ و اہلِ بیت سے محبت اور ان کی پیروی کا جذبہ پائیں گے،نیکی،سچائی اور ادب جیسے اوصاف اپنائیں گے،  بچوں میں شوق علم دین پیدا ہوگا،ایمان و کفر، سچ و جھوٹ اور حق و باطل میں فرق کرنا سیکھیں گے۔

اسلام کی اعلیٰ ترین نیک ہستیوں کی سیرت سے متعلق آگاہی ملنے کے ساتھ ان کے نقشِ قدم پر چلنے کا ذہن بنےگا۔

کورس میں داخلے کی اہلیت:

یہ کورس کرنے کے لئے کم از کم عمر 8 سال سے زائد ہو، اردو پڑھنا  لکھنا آتا ہو اور اسلامی معلومات حاصل کرنے کا جذبہ ہو۔


Share