صراط الجنان کورس
ماہنامہ خواتین ویب ایڈیشن


صراط الجنان کورس

(اس سلسلے میں ہر ماہ اس شعبے سے متعلق مفید معلومات بیان کی جاتی ہیں۔)

قرآنِ کریم ہدایت کا لازمی ذریعہ ہے، مگر اس کی حقیقی فہم اور برکت اس وقت حاصل ہوتی ہے جب اسے سمجھ کر پڑھا جائے۔ یہ اللہ پاک کا بے مثل کلام ہے جو تمام انسانوں کو شرک، کفر اور گناہوں سے بچا کر ایمان، اسلام اور دنیا  و آخرت میں کامیابی کی راہ دکھانے کے لئے نازل ہوا۔تلاوت کے ساتھ معانی کی سمجھ حاصل کرنا ضروری ہے، کیونکہ بغیر فہم کے قرآن پڑھنے والے ایسے ہیں جیسے رات میں بادشاہ کا خط پڑھیں مگر روشنی نہ ہو، یعنی دل خوفزدہ اور سمجھ بے حاصل۔لہٰذا قرآن کی تلاوت کے ساتھ مستند تفاسیر کے ذریعے اس کے معانی کو جاننا بہت بڑی عبادت اور سعادت ہے۔مزید یہ کہ قرآن کے مفاہیم پر غور کرنے سے انسان کے اعمال میں اصلاح آتی ہے، دل میں خوف ومحبت کا توازن پیدا ہوتا ہے اور زندگی کے ہر پہلو میں راہ نمائی حاصل ہوتی ہے۔جو شخص قرآن کو محض لفظوں کے لئے پڑھتا ہے وہ علم وہدایت سے محروم رہتا ہے،لیکن جو اسے سمجھ کر عمل میں لاتا ہے، اللہ پاک اسے دنیا وآخرت میں کامیابی عطا فرماتا ہے اور اس کے دل کو سکون نصیب ہوتا ہے۔

کورس کا تعارف اور مقصد

اس کورس میں دورِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدید تصنیف تفسیر صراط الجنان کی روشنی میں مکمل قرآن پاک کی تفسیر اور ترجمہ پڑھایا جاتا ہے تاکہ اللہ پاک کے نازل کردہ احکام کو سمجھ کر عبادات و معاملات کو کما حقہ ادا کیا جا سکے۔

تفسیر صراط الجنان کی خاصیات

*ہر آیت کے تحت دو ترجمے دیئے گئے ہیں:اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان کا ترجمہ کنز الایمان اور آسان اردو ترجمہ کنز العرفان۔

*حوالہ جات میں ہر جگہ مکمل عبارت نقل کرنے کی بجائے خلاصہ اور منتخب مواد شامل کیا گیا ہے۔

*خزائن العرفان اور نور العرفان جیسے اہم تفسیری حواشی کا زیادہ تر مواد آسان اور قابلِ فہم انداز میں شامل کیا گیا ہے۔

*عوام الناس کی مشکلات کو مدِّنظر رکھتے ہوئے طویل اور پیچیدہ تفاسیر کی بجائے جامع وآسان تفہیم پر زور دیا گیا ہے۔

کورس میں شامل موضوعات

*آیات کے اسبابِ نزول اور سورتوں کا تعارف (مکی و مدنی)

*آیات سے حاصل ہونے والے اہم نکات

*دورِ حاضر کے جدید مسائل کا حل قرآن کی روشنی میں

*گزشتہ امتوں کے حالات کا تفصیلی بیان

کورس مکمل کرنے کے بعد حاصل ہونے والے فوائد

*قرآنِ پاک کا اصل فہم حاصل ہو گا اور زندگی کو اسلامی طرزِ عمل پر گامزن کرنے میں مدد ملے گی۔

*اللہ پاک سے محبت اور اس کے احکام پر شوق کے ساتھ عمل کرنے کا جذبہ پیدا ہو گا۔

کورس کی اہلیت

*اردو پڑھنا اور لکھنا آنا ضروری ہے۔

*عمر کم از کم 12 سال ہو۔

*قرآنِ کریم درست مخارج کے ساتھ پڑھ سکیں۔

ایڈمیشن کے لئے رابطہ نمبر:03139292992



Share