Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah An Naml Ayat 88 Translation Tafseer

رکوعاتہا 7
سورۃ ﳗ
اٰیاتہا 93

Tarteeb e Nuzool:(48) Tarteeb e Tilawat:(27) Mushtamil e Para:(19-20) Total Aayaat:(93)
Total Ruku:(7) Total Words:(1276) Total Letters:(4724)
88

وَ تَرَى الْجِبَالَ تَحْسَبُهَا جَامِدَةً وَّ هِیَ تَمُرُّ مَرَّ السَّحَابِؕ-صُنْعَ اللّٰهِ الَّذِیْۤ اَتْقَنَ كُلَّ شَیْءٍؕ-اِنَّهٗ خَبِیْرٌۢ بِمَا تَفْعَلُوْنَ(88)
ترجمہ: کنزالایمان
اور تو دیکھے گا پہاڑوں کو خیال کرے گا کہ وہ جمے ہوئے ہیں اور وہ چلتے ہوں گے بادل کی چال یہ کام ہے اللہ کا جس نے حکمت سے بنائی ہر چیز بےشک اُسے خبر ہے تمہارے کاموں کی


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ تَرَى الْجِبَالَ: اور توپہاڑوں  کو دیکھے گا۔} اس آیت کا معنی یہ ہے کہ صور پھونکنے کے وقت پہاڑ اپنی بڑی جسامت کی وجہ سے دیکھنے میں  تو اپنی جگہ ثابت اورقائم معلوم ہوں  گے اور حقیقت میں  وہ بادلوں  کی طرح انتہائی تیز چلتے ہوں  گے ، جیسا کہ بادل وغیرہ بڑے جسم چلتے توہیں  لیکن حرکت کرتے ہوئے معلوم نہیں ہوتے ،یہاں  تک کہ وہ پہاڑ زمین پر گر کر اس کے برابر ہوجائیں  گے، پھر ریزہ ریزہ ہو کر بکھر جائیں  گے۔( مدارک، النمل، تحت الآیۃ: ۸۸، ص۸۵۸، خازن، النمل، تحت الآیۃ: ۸۸، ۳ / ۴۲۱، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links