Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Furqan Ayat 55 Translation Tafseer

رکوعاتہا 6
سورۃ ﰖ
اٰیاتہا 77

Tarteeb e Nuzool:(42) Tarteeb e Tilawat:(25) Mushtamil e Para:(18-19) Total Aayaat:(77)
Total Ruku:(6) Total Words:(1032) Total Letters:(3823)
55

وَ یَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مَا لَا یَنْفَعُهُمْ وَ لَا یَضُرُّهُمْؕ-وَ كَانَ الْكَافِرُ عَلٰى رَبِّهٖ ظَهِیْرًا(55)
ترجمہ: کنزالایمان
اور اللہ کے سواایسوں کو پوجتے ہیں جو ان کا بھلا برا کچھ نہ کریں اور کافر اپنے رب کے مقابل شیطان کو مدد دیتا ہے


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ یَعْبُدُوْنَ: اور وہ عبادت کرتے ہیں ۔} توحید کے دلائل بیان فرمانے کے بعد ا س آیت سے اللہ تعالٰی نے بتوں  کی پوجا کرنے میں  مشرکین کی مذمت بیان فرمائی ہے، چنانچہ ارشاد فرمایا کہ یہ مشرک اللہ تعالٰی کے سوا ان بتوں  کی عبادت کرتے ہیں  جو عبادت کرنے کی صورت میں  کوئی نفع نہیں  پہنچا سکتے اور ان کی عبادت کرنا چھوڑ دینے کی صورت میں  کوئی نقصان نہیں  پہنچا سکتے جبکہ وہ لوگ اس رب تعالٰی کی عبادت کو چھوڑے ہوئے ہیں  جس نے انہیں  ایسی نعمتیں  عطا فرمائی ہیں  کہ ان میں  سے چھوٹی سی نعمت بھی اللہ تعالٰی کے سوا کوئی اور عطا نہیں  کر سکتا۔( تفسیرکبیر، الفرقان، تحت الآیۃ: ۵۵، ۸ / ۴۷۵، تفسیر طبری، الفرقان، تحت الآیۃ: ۵۵، ۹ / ۴۰۱، ملتقطاً)

{وَ كَانَ الْكَافِرُ عَلٰى رَبِّهٖ ظَهِیْرًا: اور کافر اپنے رب کے مقابلے میں  (شیطان کا) مددگار ہے۔} ارشاد فرمایا کہ کافر اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کے مقابلے میں  شیطان کا مددگار ہے کیونکہ بت پرستی کرنا شیطان کو مدد دینا ہے۔( خازن، الفرقان، تحت الآیۃ: ۵۵، ۳ / ۳۷۶-۳۷۷)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links