Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Anbiya Ayat 26 Translation Tafseer

رکوعاتہا 7
سورۃ ﰑ
اٰیاتہا 112

Tarteeb e Nuzool:(73) Tarteeb e Tilawat:(21) Mushtamil e Para:(17) Total Aayaat:(112)
Total Ruku:(7) Total Words:(1323) Total Letters:(4965)
26-27

وَ قَالُوا اتَّخَذَ الرَّحْمٰنُ وَلَدًا سُبْحٰنَهٗؕ-بَلْ عِبَادٌ مُّكْرَمُوْنَ(26)لَا یَسْبِقُوْنَهٗ بِالْقَوْلِ وَ هُمْ بِاَمْرِهٖ یَعْمَلُوْنَ(27)
ترجمہ: کنزالایمان
اور بولے رحمٰن نے بیٹا اختیار کیا پاک ہے وہ بلکہ بندے ہیں عزت والے بات میں اُس سے سبقت نہیں کرتے اور وہ اسی کے حکم پر کاربند ہوتے ہیں وہ جانتا ہے۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ قَالُوا:اور کافروں  نے کہا۔} اس آیت کا شانِ نزول یہ ہے کہ یہ آیت خزاعہ قبیلے کے بارے میں  نازِل ہوئی جنہوں  نے فرشتوں  کو خدا کی بیٹیاں  کہا تھا ۔ اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ کافر فرشتوں  کو  اللہ تعالیٰ کی اولاد قرار دیتے ہیں  جبکہ  اللہ تعالیٰ کی ذات اس سے پاک ہے کہ اس کے اولاد ہو۔ فرشتے  اللہ تعالیٰ کی اولاد نہیں  بلکہ وہ اس کے برگزیدہ اور مکرم بندے ہیں،وہ کسی بات میں   اللہ تعالیٰ سے سبقت نہیں  کرتے،صرف وہی بات کرتے ہیں  جس کا  اللہ تعالیٰ انہیں  حکم دیتا ہے اور وہ کسی اعتبار سے  اللہ تعالیٰ کے حکم کی مخالفت نہیں  کرتے بلکہ اس کے ہر حکم پر عمل کرتے ہیں۔( خازن، الانبیاء، تحت الآیۃ: ۲۶-۲۷، ۳ / ۲۷۵)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links