Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Ahzab Ayat 64 Urdu Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(90) | Tarteeb e Tilawat:(33) | Mushtamil e Para:(21-22) | Total Aayaat:(73) |
Total Ruku:(9) | Total Words:(1501) | Total Letters:(5686) |
{اِنَّ اللّٰهَ لَعَنَ الْكٰفِرِیْنَ: بیشک اللہ نے کافروں پر لعنت فرمائی۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے سبھی کافروں کو اپنی رحمت سے دورکردیااوراس کے ساتھ ساتھ آخرت میں ان کے لیے بھڑکتی آگ تیارکررکھی ہے جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور اس میں نہ کوئی اپناحمایتی پائیں گے اورنہ مددگار جو ان سے عذاب دور کر دے اور انہیں اس سے خلاصی دے۔ (روح البیان، الاحزاب، تحت الآیۃ: ۶۴ -۶۵، ۷ / ۲۴۴) اور اس کی وجہ بھی ظاہرہے کہ کفارقیامت کی تیاری کرنے کی بجائے کھیل کود اورقیامت کا مذاق اڑانے میں لگے ہوئے ہیں ،جیساکہ گزشہ آیت میں بیان کیاگیا۔
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.