DONATE NOW donation

Home Al-Quran Surah Ad Dukhan Ayat 48 Translation Tafseer

رکوعاتہا 3
سورۃ ﳭ
اٰیاتہا 59

Tarteeb e Nuzool:(64) Tarteeb e Tilawat:(44) Mushtamil e Para:(25) Total Aayaat:(59)
Total Ruku:(3) Total Words:(381) Total Letters:(1451)
47-48

خُذُوْهُ فَاعْتِلُوْهُ اِلٰى سَوَآءِ الْجَحِیْمِۗۖ(۴۷)ثُمَّ صُبُّوْا فَوْقَ رَاْسِهٖ مِنْ عَذَابِ الْحَمِیْمِؕ(۴۸)
ترجمہ: کنزالعرفان
اسے پکڑوپھر سختی کے ساتھ اسے بھڑکتی آگ کے درمیان کی طرف گھسیٹتے لے جاؤ۔پھر اس کے سر کے اوپر کھولتے پانی کا عذاب ڈالو ۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{خُذُوْهُ: اسے پکڑو۔} اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ(حساب و کتاب کے بعد) جہنم کے فرشتوں  کو حکم دیا جائے گا کہ اس گناہگار کو پکڑو ،پھر سختی کے ساتھ اسے بھڑکتی آگ کے درمیان کی طرف گھسیٹتے ہوئے لے جاؤ، پھر اس کے سر کے اوپر کھولتا ہوا پانی ڈالو تاکہ اس کی شدت سے اسے عذاب پہنچے۔ (جلالین، الدخان، تحت الآیۃ: ۴۷-۴۸، ص۴۱۲، مدارک، الدخان، تحت الآیۃ: ۴۷-۴۸، ص۱۱۱۴، ملتقطاً)

          نوٹ:جہنم کے کھولتے ہوئے پانی کی کیفیت کے بارے میں  جاننے کے لئے سورہِ حج کی آیت نمبر19اور 20کی تفسیر ملاحظہ فرمائیں ۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links