Book Name:Khatm e Daur e Risalat Pe Lakhon Salam
فرشتے آج جو دُھومیں مچانے آئے ہیں انہیں کے آنے کی شادی رَچانے آئے ہیں([1])
سرکار کی آمد! مرحبا! سردار کی آمد! مرحبا!
اچھّے کی آمد! مرحبا! سچّے کی آمد! مرحبا!
حُضُور کی آمد! مرحبا! پُرنور کی آمد! مرحبا!
پیارے اسلامی بھائیو! سُبْحٰنَ اللہ ! ہمارے آقا ومولیٰ، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّمکی کیسی نِرالی شان ہے، کیسا اُونچا رُتبہ ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السَّلام جیسے اُونچے رُتبے والے نبی علیہ السَّلام آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّمکی آمد کی دُھومیں مچاتے رہے ہیں۔
تَصَدُّق ایسی رِفعت پر کہ برسوں قَبل دُنیا میں سُناتے آئے ہیں مُژْدہ حضرت عیسیٰ مُحَمَّد کا
نہ صرف اس دُنیا میں بلکہ قیامت والے دن بھی حضرت عیسیٰ علیہ السَّلام آخری نبی کا ہی ذکر خیر فرمائیں گئے ، انہی کی طرف لوگوں کو بھیجیں گے ، روایت میں ہے کہ قیامت والے دن اس کی آفتوں ، ہولناکیوںاور مصیبتوں سے تنگ آ کر لوگ کسی شَفاعت کرنے والے کی تلاش میں نکلیں گے *ڈھونڈتے ہوئے حضرت آدم عَلَیْہ ِالسَّلام * پھر حضرت نُوح عَلَیْہ ِالسَّلام ، * وہاں سے حضرت ابراہیم خلیل اللہ عَلَیْہ ِالسَّلام *پھر موسیٰ عَلَیْہ ِالسَّلام کی خدمت میں پہنچیں گے، ارشاد ہو گا: : نَفْسِي نَفْسِي، اِذْهَبُوْا اِلٰى غَيْرِيْ *آخر حضرت عیسیٰ عَلَیْہ ِالسَّلام کی خدمت میں حاضِری ہو گی، وہاں سے یہی جواب پائیں گے۔ آپ علیہ السَّلام مزید فرمائیں گے اِذْهَبُوا اِ لَى مُحَمَّدٍ یعنی اب کہیں اور جانے کی ضرورت نہیں، اب تم سب آخری نبی،