Book Name:Khatm e Daur e Risalat Pe Lakhon Salam
لائے*حضرت موسیٰ علیہ السَّلام بنی اسرائیل کی طرف نبی بن کر تشریف لائے* حضرت ہُود علیہ السَّلام قومِ عاد کی طرف نبی بن کر تشریف لائے*حضرت صالِح علیہ السَّلام قومِ ثمود کی طرف نبی بن کر تشریف لائے *مگر قربان جائیے! محبوبِ ذیشان، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّمکے متعلق یہ اِعْلان کر دیا گیا کہ آپ کسی خاص قوم، کسی خاص خطّے کے نہیں بلکہ ساری کی ساری انسانیت کے نبی ہیں۔
(4):کامِل و اکمل سیرت
پیارے اسلامی بھائیو! آخری نبی ہونے کا چوتھا تقاضا یہ ہے کہ آخری نبی کی سیرت کامِل و اکمل ہو، تاکہ قیامت تک آنے والے ہر ہر انسان کے لیے ان کی سیرت میں عملی نمونہ مل سکے۔ لہٰذا اللہ پاک نے جب فرمایا:
وَ لٰكِنْ رَّسُوْلَ اللّٰهِ وَ خَاتَمَ النَّبِیّٖنَؕ (پارہ:22، سورۂ احزاب:40)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: لیکن اللہ کے رسول ہیں اور سب نبیوں کے آخر میں تشریف لانے والے ہیں۔
اِس میں عقیدۂ خَتْمِ نبوت کے ساتھ ساتھ اِس بات کا بھی اِعْلان شامِل ہے کہ اب جو نبی تشریف لائے ہیں، یہ سب سے کامِل سیرت والے نبی ہیں۔
اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:
فَبِهُدٰىهُمُ اقْتَدِهْؕ (پارہ:7،الانعام:90)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: تو تم ان کی ہدایت کی پیروی کرو۔