Book Name:Khatm e Daur e Risalat Pe Lakhon Salam
جشنِ وِلادت کی خوشی میں روزہ رکھیے!
پیارے اسلامی بھائیو! اپنے آقا،کریم آقا، رحیم آقا، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّمکی ادا کو ادا کرتے ہوئے جشنِ وِلادَت کی خوشی میں روزہ بھی رکھیں گے۔
یاد رہے!یہ نفل روزہ ہے، جس سے بَن پڑے، طبیعت ساتھ دے تو روزہ رکھ لینا چاہئے۔ حدیثِ پاک میں ہے: جس نے ثواب کی اُمِّید رکھتے ہوئے ایک نفل روزہ رکھا، اللہ پاک اسے دوزخ سے 40 سال (کی مسافَت کے برابر) دُور فرما دے گا۔([1]) معجمِ کبیر کی روایت میں ہے: جس نے ایک نفل روزہ رکھا، اس کے لئے جنّت میں ایک درخت لگا دیا جائے گا جس کا پھل انار سے چھوٹا اور سیب سے بڑا ہو گا، وہ شہد جیسا میٹھا اور خوش ذائقہ ہو گا، اللہ پاک روزِ قیامت روزہ دار کو اس درخت کا پھل کھلائے گا۔([2])
پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! جلوسِ میلاد میں بھی خوب دُھوم دھام سے شرکت کرنی ہے*جلوسِ میلاد میں گاڑیاں/موٹر سائیکل/پیدل ہر اندازسے بھرپور تیاری کے ساتھ شرکت کی جائے*جلوسِ میلاد میں نظم و ضبط(Discipline) کا بھر پُور مظاہرہ کیجیے !*جلوسِ میلاد میں نعتیں اور نعرے وہی چلائیں جوکہ پاکستان مشاورت آفس/ صوبائی آفس سے جاری کئے جائیں*جلوسِ میلاد میں ہر UC/وارڈ/ٹاؤن کے نگران اور مختلف شعبہ ذمہ داران اپنا بینر الگ سے بنوائیں جس پر اپنے UC/وارڈ/ٹاؤن کا نام لکھا ہو* 12 ربیعُ الْاَوَّل کے دن بعدِظہر تا عصر جلوسِ میلاد میں تمام ذمہ داران و شعبہ