Book Name:Khatm e Daur e Risalat Pe Lakhon Salam
جن پر نگاہِ کرم فرما دیں، اُن کو بھی مشکل کُشا، حاجت روا بنا دیتے ہیں۔
خیر! حضرت عیسیٰ علیہ السَّلام نے اپنے حَوَارِیوں کو 2طاقتیں عطا فرمائیں (1): جنّات پر قابُو پانے کی طاقت (2): مریضوں کو شفا بخشنے کی طاقت۔
یہ 12 حَوَارِیتھے، اِن کے ساتھ آپ نے 70 حَوَارِیمزید مقرَّر فرمائے، اب یہ کل 82 ہو گئے۔ اب اِن 82 افراد کی جو ڈیوٹی آپ نے لگائی، وہ بڑی کمال کی تھی۔ فرمایا: ہر ہر شہر میں جاؤ! گاؤں گاؤں پہنچ جاؤ! اگر اَہْلِ شہر، اَہْلِ گاؤں تمہارا اچھا اِسْتقبال کریں، تمہیں کھانا پیش کریں تو کھا لو! اگر نہ دَیں تو شہروں کی گلیوں، راہوں پر رہو، جو بیمار ملے، اُسے شِفا بخشتے جاؤ! شہروں والے تمہیں قبول کریں یا نہ کریں، ایک اِعْلان تم نے ہر شہر میں کرتے جانا، سب کو بتاتے جانا: قَدْ اِقْتَرَبَ مَلَکُوْتُ السَّمَاوَاتِ بیشک آسمانوں کی بادشاہت (یعنی سب جہانوں کے شہنشاہ کی آمد) قریب آ گئی ہے۔ ([1])
یہ کس شہنشاہِ والا کی آمد آمد ہے یہ کون سے شہِ بالا کی آمد آمد ہے
یہ آج کاہے کی شادِی ہے عرش کیوں جُھوما لبِ زمیں کو لبِ آسماں نے کیوں چوما
یہ آج تارے زمیں کی طرف ہیں کیوں مائِل یہ آسمان سے پیہم ہے نُور کیوں نازِل
فرشتے آج جو دھومیں مچانے آئے ہیں اِنہی کے آنے کی شادِی رچانے آئے ہیں
رُسُل انہی کا تَو مژدہ سُنانے آئے ہیں اِنہی کے آنے کی خوشیاں منانے آئے ہیں
یہ کس شہنشاہِ والا کی آمد آمد ہے یہ کون سے شہِ بالا کی آمد آمد ہے([2])
روایت میں ہے:ایک مرتبہ آدھی رات کا وقت تھا، اللہ پاک کے نبی حضرت عیسیٰ