Khatm e Daur e Risalat Pe Lakhon Salam

Book Name:Khatm e Daur e Risalat Pe Lakhon Salam

صِرْف بارہویں کے چاند کا ہی نُور چمکتا رہے گا۔

صبح طیبہ میں ہوئی، بٹتا ہے باڑا نُور کا صدقہ لینے نُور کا آیا ہے تارا نُور کا

باغِ طیبہ میں سہانا پُھول پُھولا نُور کا     مستِ بُو ہیں بلبلیں پڑھتی ہیں کلمہ نُور کا

بارہویں کے چاند کا مُجرا ہے سجدہ نُور کا      بارہ بُرجوں سے جھکا ایک اِک ستارہ نور کا([1])

سب سے آخری نبی

پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ لِلّٰہ ! ہمارے آقا، ہمارے مولیٰ، ہمارے ملجا، ہمارے ماوٰی، ہمارے حامی، مکی مَدَنی ، مُحَمَّد عربی صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّمسب سے آخری نبی ہیں۔ اللہ  پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:

مَا كَانَ مُحَمَّدٌ اَبَاۤ اَحَدٍ مِّنْ رِّجَالِكُمْ وَ لٰكِنْ رَّسُوْلَ اللّٰهِ وَ خَاتَمَ النَّبِیّٖنَؕ-وَ كَانَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمًا۠(۴۰) (پارہ:22، سورۂ احزاب:40)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:مُحَمَّد تمہارے مردوں میں کسی کے باپ نہیں ہیں لیکن اللہ  کے رسول ہیں اور سب نبیوں کے آخر میں تشریف لانے والے ہیں اور اللہ  سب کچھ جاننے والاہے۔

اس آیتِ کریمہ کی تفسیر*خُود آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے بھی فرمائی*صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ  عنہم نے بھی اِس کی تفسیر بیان کی*تابعین نے بھی بیان کی*غرض 15 صدیوں کے سب عُلَما، مُحَقِّقِين، مُصَنِّفِين، مُفَسِّرِين، مُحَدِّثِينَ، ساری کی سارِی اُمّتِ مسلمہ نے مُتَّفِقَہ طَور پر یہی تفسیر کی کہ مُحَمَّد مصطفےٰ صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّمسب سے آخری نبی ہیں، آپ کی وِلادتِ پاک کے بعد قیامت تک کوئی نیا نبی پیدا


 

 



[1]...حدائقِ بخشش، صفحہ:242۔