Book Name:Khatm e Daur e Risalat Pe Lakhon Salam
آپ کا قبلہ مُقَرَّر فرمائے گا۔
دو عالَم میں روشن ہے اِکَّا تمہارا ہوا لامکاں تک اُجالا تمہارا
بنایا تمہیں حق نے مختار و حاکِم وہ کیا ہے نہیں جس پہ قبضہ تمہارا
بتوں سے کیا پاک قبلہ بنایا ہے مَمنُون و شاکِر یہ کعبہ تمہارا
اس کے بعد تیسرا جو شخص تھا، اُس نے ریشمی کپڑے کو کھولا، اُس میں سے ایک مہر نکالی، ایسی چمکدار مُہر تھی، جِسے دیکھ کر آنکھیں چُندیا رہی تھیں۔ اس مُہر کو چاندی کے جگ میں 7مرتبہ غُسل دیا گیا، پِھر محبوبِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّمکے دونوں کندھوں کے درمیان مُہر (خَتْمِ نبوت) لگا دی۔ ([1])
پیارے اسلامی بھائیو! محبوبِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّمکے کندھے مبارَک کے پچھلی جانِب کبوتر کے انڈے کی مانند اُبھرا ہوا گوشت مبارَک تھا، اس سے نُورانی شُعَائیں پُھوٹتی تھیں اور مشک جیسی خُوشبو مہکتی تھی، پچھلی آسمانی کتابوں میں آپ کی علامات میں سے ایک علامت یہ بھی بیان ہوئی تھی کہ آپ کی پشت مبارَک پر مہرِ نبوت ہو گی۔
یہ مہر مبارَک آپ کے مبارَک کندھے پر کیوں تھی...؟ مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ حضرت علیُّ الْمُرْتضیٰرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں: بَيْنَ كَتِفَيْهِ خَاتَمُ النُّبُوَّةِ، وَهُوَ خَاتَمُ النَّبِيِّينَ یعنی آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّمکے دونوں کندھوں کے درمیان مہرِ نبوت تھی، اس لیے کہ آپ سب سے آخری نبی ہیں۔ ([2])