Khatm e Daur e Risalat Pe Lakhon Salam

Book Name:Khatm e Daur e Risalat Pe Lakhon Salam

والوں کے لیے ہدایت کا سامان کر سکیں گے۔ لہٰذا اللہ  پاک نے جب فرمایا:

وَ لٰكِنْ رَّسُوْلَ اللّٰهِ وَ خَاتَمَ النَّبِیّٖنَؕ     (پارہ:22، سورۂ احزاب:40)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: لیکن اللہ  کے رسول ہیں اور سب نبیوں کے آخر میں تشریف لانے والے ہیں۔

تو اس فرمانِ عالی شان میں یہ اعلان بھی شامِل کہ ہمارے محبوب صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّمبہت ہی وسیع عِلْم رکھنے والے ہیں، آپ قیامت تک آنے والی ہر ہر صدی میں، ہر ہر انسان کی تمام تَر ضروریات کا خُوب عِلْم رکھنے والے ہیں۔ آپ کا عِلْم قیامت تک آنے والوں کے لیے محیط ہے۔

پُوری زمین کو دیکھ لیا

صحابئ رسول حضرت عبد اللہ  بن عمررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں: حاضِر وناظِر نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: اِنَّ ‌اللهَ ‌قَدْ ‌رَفَعَ ‌لِيَ ‌الدُّنْيَا ‌فَاَنَا اَنْظُرُ اِلَيْها واِلٰى مَا هُوَ كَائِنٌ فِيْهَا اِلٰى يَوْمِ الْقِيَامَةِ كَاَنَّمَا اَنْظُرُ اِلٰى كَفِّيْ هَذِهِ یعنی بیشک اللہ  پاک نے میرے لیے دُنیا کو اُٹھایا، پس میں اسے اور قیامت تک جو کچھ اس میں ہونے والا ہے، سب ایسے دیکھ رہا ہوں، جیسے اپنی اِس ہتھیلی کو دیکھتا ہوں۔([1])

فرش تا عرش سب آئینہ ضمائر حاضر    بس قسم کھائیے اُمِّی تِری دانائی کی([2])

وضاحت:فرش سے عرش تک ، ساتوں زمینوں کے نیچے سےلے کر ساتوں آسمانوں کے اوپر تک جو کچھ بھی موجود ہے، وہ پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم


 

 



[1]... مجمع الزوائد، کتاب علامات النبوۃ، باب اخبارہ با لمغیبات، جلد:8، صفحہ:365، حدیث:14067۔

[2]...حدائقِ بخشش،صفحہ:154۔