Khatm e Daur e Risalat Pe Lakhon Salam

Book Name:Khatm e Daur e Risalat Pe Lakhon Salam

بےجانوں میں جان ڈال دیتے تھے، حضرت موسیٰ علیہ السَّلام   کو روشن ہاتھ کا معجزہ عطا ہوا، سب ہی بڑے بڑے کمالات والے تھے مگر اے محبوب صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّماِن سب کے تمام کے تمام کمالات آپ کی تنہا ذات میں جمع کر دئیے گئے ہیں۔

سب سے اولیٰ و اعلیٰ ہمارا نبی

حضرت سیدہ آمنہ رَضِیَ اللہ  عنہافرماتی ہیں: جب حضور اقدس صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّمپیدا ہوئے تو میں نے دیکھا کہ ایک بہت بڑی بدلی آئی جس میں روشنی کے ساتھ گھوڑوں کے ہِنْہِنَانے اور پرندوں کے اُڑنے کی آواز تھی اور کچھ انسانوں کی بولیاں بھی سنائی دیتی تھیں۔ پھر ایک دم حضور صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّممیرے سامنے سے غائِب ہو گئے، میں نے سنا، کوئی اعلان کر رہا تھا: مُحَمَّد (صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم) کو مشرق و مغرب میں سیر کرواؤ! انہیں سمندروں میں لے جاؤ! تا کہ تمام کائنات کو اِن کا نام، اِن کاحلیہ، اِن کی صفت معلوم ہو جائے، اِن کو تمام جاندار مخلوق یعنی جن و انس، ملائکہ اورچرندوں و پرندوں کے سامنے پیش کرو!*انہیں حضرت آدم علیہ السَّلام   کی صورت*حضرت شیث علیہ السَّلام   کی معرفت *حضرت نوح علیہ السَّلام   کی شجاعت*حضرت ابراہیم علیہ السَّلام   کی خُلَّت *حضرت اسمٰعیل علیہ السَّلام   کی زبان *حضرت اسحق علیہ السَّلام   کی رضا*حضرت صَالِح علیہ السَّلام   کی فصاحت*حضرت لوط علیہ السَّلام   کی حکمت*حضرت یعقوب علیہ السَّلام   کی بشارت *حضرت موسیٰ علیہ السَّلام   کی شِدّت (یعنی جلال)*حضرت ایوب علیہ السَّلام   کا صبر *حضرت یُونُس علیہ السَّلام   کی طاعت*حضرت یُوْشَع علیہ السَّلام   کا اللہ  پاک کی راہ میں لڑنا *حضرت داؤد علیہ السَّلام   کی آواز*حضرت دانیال علیہ السَّلام   کی محبّت*حضرت اِلیاس علیہ السَّلام   کا وقار