Book Name:Khatm e Daur e Risalat Pe Lakhon Salam
فتحِ بابِ نُبّوت پہ بے حد درود ختمِ دورِ رسالت پہ لاکھوں سلام([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
حدیثِ پاک میں ہے:اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَّات اعمال کا دار و مدار نیّتوں پر ہے۔([2])
اے عاشقان ِ رسول! اچھّی اچھّی نیّتوں سے عمل کا ثواب بڑھ جاتا ہے۔ آئیے! بیان سننے سے پہلے کچھ اچھّی اچھّی نیّتیں کر لیتے ہیں، نیت کیجیے!*رضائے الٰہی کے لیے بیان سُنوں گا*بااَدَب بیٹھوں گا* خوب تَوَجُّہ سے بیان سُنوں گا*جو سُنوں گا، اُسے یاد رکھنے، خُود عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
رُسُل انہی کا تَو مژدہ سُنانے آئے ہیں
روایات میں ہے: ایک مرتبہ اللہ پاک کے نبی حضرت عیسیٰ علیہ السَّلام نے اپنے 12 حَوَارِیوں کو بُلایا۔
نوٹ: وہ لوگ جنہیں حالتِ ایمان میں حضرت عیسیٰ علیہ السَّلام کی صحبت میسر آئی، اُنہیں حَوَارِیکہتے ہیں۔
آپ علیہ السَّلام نے 12 حَوَارِیوں کو بُلایا، اپنے فیضانِ نبوت سے اُنہیں جنّات پر قابُو پانے اور مریضوں کو شفا دینے کی طاقت عطا فرمائی۔
سُبْحٰنَ اللہ !مَعْلُوم ہوا؛ انبیائے کرام علیہمُ السَّلام صِرْف خُود ہی مشکل کُشا نہیں ہوتے،