Khatm e Daur e Risalat Pe Lakhon Salam

Book Name:Khatm e Daur e Risalat Pe Lakhon Salam

شبِ وِلادت میں سب مسلماں نہ کیوں کریں جان و مال قرباں

ابولہب جیسے سخت کافِر خُوشی میں جب فیض پا رہے ہیں

حبیبِ حق ہیں خُدا کی نعمت، بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ

خُدا کے فرمان پر عمل ہے، جو بزمِ مولیٰ سجا رہے ہیں

نثار تیری چہل پہل پر ہزار عیدیں ربیعُ الاوّل

سوائے ابلیس کے جہاں میں سبھی تو خوشیاں منا رہے ہیں([1])

 ہمیشہ اب تیری باری ہے بارہویں تاریخ

پیارے اسلامی بھائیو! 13 ربیعُ الاوّل شریف اتوار کو 7ستمبر ہے، اَلحمدُ لِلّٰہ ! ہمارے مُلْکِ عزیز پاکستان میں 7 ستمبر کو یومِ تحفظِ عقیدۂ خَتْمِ نبوت منایا جاتا ہے۔

اور آپ کو ایک مزے کی بات عرض کروں؛ ہم جو 1500 واں جشنِ وِلادت منانے کی سَعَادت حاصِل کر ر ہے ہیں،اِس میں بھی آقا صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّمکی شانِ خَتْمِ نبوت کا اِظْہار ہے۔ مولانا حَسَن رضا خان صاحِب رحمۃُ اللہ  علیہ  نے کہا ہے نا؛

تمام ہو چکی میلادِ انبیا کی خوشی ہمیشہ اب تری باری ہے بارہویں تاریخ([2])

یعنی پہلے انبیائے کرام علیہمُ السَّلام تشریف لائے، وہ بھی بہت ہی اُونچے رُتبے والے تھے، اُن کی بھی وِلادت کی خوشیاں ہوتی رہی ہیں مگر اب آمنہ کے لال تشریف لے آئے، اب 500 واں جشنِ وِلادت ہو یا 1000 واں ، 1500 واں جشنِ وِلادت ہو 2000 سالہ ہو، اب دُنیا میں کوئی نیا نبی پیدا نہ ہو گا، قیامت تک کے لیے پُوری کائنات میں صِرْف و


 

 



[1]... دیوانِ سالک، صفحہ:35-36ملتقطاً۔

[2]...ذوقِ نعت، صفحہ:121۔