Khatm e Daur e Risalat Pe Lakhon Salam

Book Name:Khatm e Daur e Risalat Pe Lakhon Salam

وَ سَلَّمآخری نبی بن کر تشریف لے آئے، اب ظاہِر ہے قیامت تک کے لیے کوئی بھی نیا نبی پیدا ہو ہی نہیں سکتا، لہٰذا اب ہمیں یہ ذِمَّہ داری بخشی گئی کہ نبیوں والا کام اب یہ اُمّت کرے، یعنی نیکی کی دعوت پہلے نبی دیتے تھے، اب اُمّتی دیا کریں گے۔

پِھر اس بنیاد پر یعنی یہ نیکی کی دعوت دینے والی اُمّت ہے، لہٰذا اللہ  پاک نے اس اُمّت کو خَیْرِ اُمّت (بہترین اُمّت) کا لقب عطا فرما دیا ہے۔ اَلحمدُ لِلّٰہ ! یہ ہمارے آقا صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّمکی شانِ خَتْمِ نبوت کا فیضا ن ہے۔

اللہ  پاک ہمیں عقیدہ خَتْمِ نبوت پر استقامت نصیب فرمائے۔ شانِ خَتْمِ نبوت کا یہ جو فیضان ہمیں نصیب ہوا، کاش! ہم اس منصب کو سمجھنے والے بن جائیں، اس منصب کے تقاضے پُورے کرنے یعنی نیکی کی دعوت دینے والے بن جائیں۔

12 دِینی کام کیا کیجیے...!!

اَلحمدُ لِلّٰہ ! عاشقانِ رسول کی دینی تنظیم دعوتِ اسلامی دُنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے میں مصروف ہے، آپ بھی اس دینی ماحول کے ساتھ وابستہ ہو جائیے!*ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کیا کیجیے!*دَرْسِ فیضانِ سُنّت سُنا اور دیا کیجیے!*علاقائی دورہ میں شرکت فرمایا کیجیے!*تفسیر سننے سنانے کا حلقہ لگایا کیجیے یا اس میں شرکت کیا کیجیے!*فجر کے لیے جگایا کیجیے!*مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھا یا پڑھایا کیجیے!*عاشقانِ رسول کے ساتھ قافلوں میں سَفَر فرمایا کیجیے! اس کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہ  الْکَرِیْم! عِلْمِ دِین سیکھنے، سنتیں سیکھنے، ان پر عمل کرنے اور دوسروں کو نیکی کی دعوت دینے کی سَعَادت نصیب ہو گی۔ اللہ  پاک ہم سب کو عَمَل کی توفیق نصیب فرمائے۔ آئیے! قافلوں میں سَفَر کی ایک مدنی بہار آپ کو سُناتا ہوں: