Khatm e Daur e Risalat Pe Lakhon Salam

Book Name:Khatm e Daur e Risalat Pe Lakhon Salam

جن کے صدقے ہمیں سب کچھ مِلا، ان کے حقوق ادا کرنے کی کوشش کریں * دنیا کی ہر چیز سے بڑھ کر آپ سے محبّت کریں *آپ صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّمکا ادب و احترام کریں *آپ کو اللہ  پاک کا سب سے آخری نبی مانیں *آپ کے اصحاب و اہلِ بیت اطہار سے محبّت رکھیں*آپ کے دشمنوں سے بیزار رہیں *آپ کی اطاعت و فرمانبرداری کریں* آپ کی بارگاہ میں خوب درود و سلام پیش کریں۔

مزید ہمیں چاہیے کہ پیارے پیارے آقا، سوہنے سوہنے مصطفےٰ صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّمسے دل و جان سے محبّت کریں اِن کی سُنّتوں پر عمل کریں، ایسی زندگی گزاریں جیسی پیارے آقا صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے گزاری*آپ صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے اپنے چہرے پر داڑھی سجائی ، ہمیں بھی چاہیے کہ ہم اپنے چہروں کو داڑھیوں سے سجا لیں*پیارے آقا صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  سفید لباس پسند فرماتے تھے ہمیں بھی چاہیے کہ ہم سُنّتوں بھرا لباس پہنا کریں* آپ عمامہ باندھتے، ہمیں بھی چاہیے کہ اپنے آقا صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی اِس سُنّت پر عمل کریں *آپ صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے اکثر زلفیں رکھیں ، تو پھر ہمیں بھی زلفیں سجا لینی چاہیں*  آپ صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو مسواک بہت پسند تھی، عموما وضو سے پہلے، گھر جاتے، رات کو سونے سے پہلے مسواک فرمایا کرتے، حتیٰ کہ اپنے آخری وقت میں بھی حضرت عائشہ رَضِیَ اللہ  عنہا سے مسواک کرنے کی خواہش فرمائی، ہمیں بھی چاہیے کہ آپ صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی اس سنت پر عمل کرتے ہوئے مسواک کرنے کی عادت بنائیں۔

سنّت کی طرف لوگو تم کیوں نہیں آجاتے کیوں سرْد گناہوں کا بازار نہیں ہوتا

سرکار کا عاشق بھی کیا داڑھی منڈاتا ہے        کیوں عشق کا چہرے سے اظہار نہیں ہوتا

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہ  عَلٰی مُحَمَّد