Khatm e Daur e Risalat Pe Lakhon Salam

Book Name:Khatm e Daur e Risalat Pe Lakhon Salam

*حضرت یحیی علیہ السَّلام   کی عصمت (یعنی پاکدامنی) *حضرت عیسیٰ علیہ السَّلام   کا زُہد عطا کرکے اِن کو تمام پیغمبروں کے کمالات اور اخلاقِ حَسَنہ سے مُزَّین کر دو! ([1])

سُبْحٰنَ اللہ !یہ ہے آقا صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّمکی شانِ خَتْمِ نبوت...!! جب اللہ  پاک نے فرما دیا کہ آپ آخری نبی ہیں تو اس کا ایک معنیٰ یہ بھی ہے کہ ہم نے اپنے محبوب صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّمکو*صَفْوَت وہ بخشی کہ آدم علیہ السَّلام   رشک کرتے ہیں*خُلّت وہ عطا کی کہ حضرت ابراہیم علیہ السَّلام   رشک فرمائیں*شانِ کلیمی وہ عطا کی کہ حضرت موسیٰ علیہ السَّلام   رشک فرمائیں*حُسْن وہ دیا کہ یوسُف علیہ السَّلام   ان کے دیدار کی تمنّا فرماتے ہیں*مُلْک اور بادشاہی وہ عطا کی کہ سلیمان علیہ السَّلام   رشک فرمائیں*صبر وہ دیا کہ یعقوب علیہ السَّلام   رشک فرمائیں اور*مسیحائی وہ عطا فرمائی کہ حضرت عیسیٰ علیہ السَّلام   رشک فرماتے ہیں، غرض؛ تمام کے تمام اَوْصاف اور کمالات ایسے عطا فرمائے ہیں کہ ان کی مثل پہلے نبیوں کو بھی عطا نہیں ہوئے ہیں۔

ذات ہوئی انتخاب، وَصْف ہوئے لاجواب

نام            ہوا          مصطفےٰ          تم        پہ      کروڑوں      درود([2])

پیارے اسلامی بھائیو! قرآنِ کریم کا یہ ایک لفظ ہے:

œ²"ß (پارہ:22، سورۂ احزاب:40)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: سب نبیوں کے آخر میں تشریف لانے والے ہیں۔

 اس ایک لفظ کے اندر دیکھیے! پیارے مَحْبُوب صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّمکی کیسی کیسی شانیں


 

 



[1]...سیرت مصطفیٰ، صفحہ:68-69 بتصرف قلیل۔

[2]...حدائق بخشش، صفحہ: 264۔