جشنِ ولادت اور دعوتِ اسلامی / اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

جشنِ ولادت اور دعوتِ اسلامی

ماہنامہ جمادی الاولیٰ 1439

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ  عَزَّوَجَلَّ !ہر سال کی طرح  ربیعُ الاوّل 1439ھ میں بھی دعوتِ اسلامی  نے جشنِ ولادت  کی دھومیں مچائیں۔ بارھویں شریف کےمَدَنی مذاکرےشیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت ، حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے یکم(First)تا13ربیع الاوّل مَدَنی مذاکرے فرمائے ، روزانہ جلوسِ میلاد کا سلسلہ بھی رہا۔ ان مَدَنی مذاکروں میں ملک و بیرونِ ملک سے بڑی تعداد میں اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ خصوصی ٹرین اور ہوائی جہاز مرکزُالاولیاء (لاہور) سے اسپیشل “ میلاد ایکسپریس “ ، خصوصی جہاز “ میلادی طیارے “ سردار آباد (فیصل آباد) سے ’’سرداری طیارے “ ، ضیا کوٹ سے “ ضیائی طیارےکے ذریعے بھی  عاشقانِ رسول کی فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ (کراچی) آمد ہوئی۔ اجتماعاتِ میلاد  پاکستان اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ  عَزَّوَجَلَّ ! دعوتِ اسلامی کے تحت بابُ المدینہ (کراچی) ،  کوئٹہ ، پشاور ، مرکزُالاولیاء (لاہور)اور مدینۃُ الاولیاء (ملتان) سمیت  پاکستان کے درجنوں شہروں میں  تقریباً439 مقامات پر “ اجتماعاتِ میلاد “ ہوئے ، جن میں لاکھوں اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ سینکڑوں مقامات پر “ جلوسِ میلاد “ کی بھی ترکیب ہوئی۔ میڈیا کی کوریج اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ بارھویں شریف کے مدنی مذاکروں اور مختلف شہروں میں ہونے والے اجتماعاتِ میلاد  کو پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا (اخبارات اور  نیوز چینلز )میں نمایاں کوریج دی گئی۔ کوریج کرنے والے چند نیوز چینلز کے نام یہ ہیں : 92 نیوز ، دنیا نیوز ، ایکپریس ، BBC ، الجزیرا ، سماء نیوز اور ARYنیوز وغیرہ۔ بیرونِ ملک ہونے والے اجتماعاتِ میلاد نیویارک(U.S.A) ، شارجہ (U.A.E) ، کوالالمپور(ملائیشیا) ، راچڈیل (U.K.) ، سمیت دنیا کے سینکڑوں شہروں میں اجتماعاتِ میلاد کا انعقاد کیا  گیا ،  جن میں  مجموعی طور پر 80 ہزار سے زائد اسلامی بھائی شریک ہوئے ، جبکہ دعوتِ اسلامی کےتحت نکلنے والے “ جلوسِ میلاد “ میں ويلينسیا (اسپین) ، پیرس(فرانس) ، سڈنی  (آسٹریلیا) ، کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔


Share

جشنِ ولادت اور دعوتِ اسلامی / اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

تقسیمِ اسناد اور عیادت٭جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت حضرت مولانا الحاج ابواُسَید عبید رضا عطاری مدنی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے 8دسمبر 2017ء کومرکزی جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن مرکز الاولیاء لاہور میں تخصص فی الفقہ(مفتی کورس )مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں کو اسناد عطا فرمائیں ٭11دسمبر 2017ء کو سردارآباد(فیصل آباد)میں محدثِ اعظم پاکستان مولانا سردار احمد چشتی قادری رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے شاگرد و خلیفہ حضرت علّامہ مولانا مفتی محمد امین دامت فیوضہم کی عیادت فرمائی۔[1]مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سنّتوں بھرے اجتماعات ٭دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران حضرت مولاناابوحامدمحمدعمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے10دسمبر 2017ء بروز اتوار دوپہر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سمیت تقریباً100مقامات پرجمع ہونے والے لینڈ اینڈ ریونیو(Land and Revenue Department) سے وابستہ اسلامی بھائیوں میں جبکہ اسی دن نمازِ عشاء کے بعد عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں تاجر اسلامی بھائیوں کے اجتماع میں سنّتوں بھرابیان فرمایا۔ ٭23،24 دسمبر2017ء بروز ہفتہ اتوار عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ( کراچی) میں مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت سنّتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں شرکت کے لئے پاکستان کے مختلف صوبوں اور شہروں سے کثیر اسلامی بھائیوں کی آمد ہوئی۔ نگرانِ شوریٰ مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور دیگر مبلغین نے شرکائے اجتماع کی مدنی تربیت فرماتے ہوئے اپنی اصلاح کے ساتھ ساتھ بالخصوص تعلیمی اداروں میں نیکی کی دعوت عام کرنے کی ترغیب دلائی۔٭مجلس مدنی کورسز کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی میں معلمین کیلئے تین دن کا سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں اراکینِ شوریٰ سمیت دیگر مبلغین نے اسلامی بھائیوں کی مدنی تربیت فرمائی۔ کتب میلے میں مکتبۃ المدینہ کا بستہ ایکسپو سینٹر(باب المدینہ کراچی) میں 7 تا 11 دسمبر2017ءعالمی کتب میلہ (International Book Fair) منعقد ہواجس میں دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کا بستہ (Stall) بھی لگایا گیا۔اسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد کے علاوہ مختلف شخصیات اور صحافیوں وغیرہ نے بھی مکتبۃ المدینہ کا دورہ کیا اور فروغِ علمِ دین کے حوالے سے دعوتِ اسلامی کی کوششوں کو سراہا۔ سمتِ قبلہ کورسمجلسِ توقیت اورمجلسِ تعمیرات کے تحت دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ (کراچی) میں 22 تا 28دسمبر2017ء سمتِ قبلہ کورس کروایا گیا جس میں تین مختلف طریقوں سے قبلے کی درست سمت معلوم کرنے کا طریقہ سکھایا گیا۔ اس کورس میں 20 ایسوسی ایٹ انجینیئرز اور1سول انجینیئر سمیت 30 اسلامی بھائی شریک ہوئے۔ کورس کے اختتام پر شرکا کو اسناد بھی پیش کی گئیں۔ مجلس خدام المساجدکی خدماتدعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد کے تحت گذشتہ دو ماہ میں تقریبا 5 مساجد کا افتتاح ہوا:(1)زم زم نگر(حیدرآباد ) نورانی بستی  میں فیضانِ جمالِ مصطفیٰ مسجد  کا افتتاح رکنِ شوری سیدمحمد لقمان عطاری نے فرمایا۔(2)زم زم نگر حیدرآباد لطیف آباد 11 نمبر میں مسجد امان رحمت کا افتتاح رکنِ شوری محمدفاروق جیلانی عطاری نے کیا۔(3) میر پور خاص اسلامی کالونی میں اکبری مسجد (4)ٹیکسلا کینال ٹاون(ضلع راولپنڈی) میں فیضانِ عمر فاروق مسجد (5)بہاولپور عجوہ گارڈن میں فیضانِ غوثِ اعظم مسجد کا افتتاح ہوا۔٭5 مساجد میں تعمیرات کا آغاز ہوا:(1)ٹنڈو محمد خان(باب الاسلام سندھ) میں فیضان عبدالرشید مسجد (2)مرکزالاولیاء(لاہور)مناواں سکائی لینڈ پارک میں گلزار مسجد  (3)بحریہ ٹاون میں جامع مسجدسیکٹر ایف(4)زم زم نگر حیدرآباد اولڈ وحدت کالونی میں فیضان صدیق مسجد (5) کوہسار فیز 2 میں فیضانِ رقیہ مسجد۔ مجلس مزاراتِ اولیا کی کاوشیں:دعوتِ اسلامی کی مجلس مزاراتِ اولیا نے گزشتہ ماہ  جن  بزرگانِ دین کے اعراسِ مبارکہ کے موقع پر مدنی کاموں کی ترکیب بنائی  ان کے اسمائے گرامی ملاحظہ فرمائیے:حضرت سیدنا یوسف شاہ غازی  (منوڑہ ، باب المدینہ کراچی) ٭حضرت سیدنا سخی محمدجمیل شاہ داتار (ٹھٹھہ،باب الاسلام سندھ) ٭حضرت سیدنا حاجی حنبل بابا(سبی،بلوچستان) ٭حضرت سائیں محمد قاسم مشوری (فاروق نگر لاڑکانہ)  ٭حضرت خواجہ محکم الدین سیرانی   (خانقاہ شریف سمہ سٹہ ضلع بہاولپور)  ٭پیرباروشریف حضرت عبد اللہ باروی    (فتح پور ضلع لیہ، پنجاب) ٭حضرت خواجہ شمس العارفین سیالوی  (سیال شریف ضلع گلزار طیبہ سرگودھا) ٭ حضرت میاں شیرمحمد شرقپوری (شرقپورشریف ضلع شیخوپورہ) ٭حضرت میاں میر بالا پیر   (مرکز الاولیاء  لاہور)  ٭حضرت پیر مہرعلی شاہ گولڑوی (راولپنڈی) ٭ حضرت   قاری محمد رمضان چشتی صابری(زم زم نگرحیدرآباد)٭ حضرت بابا سید عبدالغنی اویسی (زم زم نگرحیدرآباد) رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ تَعَالٰی عَلَیْہم۔ان اعراس کے موقع پر قراٰن خوانی، مدنی حلقوں ،چوک درس، اجتماعِ ذکر و نعت،مدنی دورہ اور دیگر مدنی کاموں کا سلسلہ رہا  جن کے ذریعے زائرین اسلامی بھائیوں کو مزاراتِ اولیا پر حاضری کے آداب نیز وضو ،غسل اور نماز وغیرہ ضروری شرعی احکام سکھانے کی کوشش کی گئی۔ مجلس حج و عمرہ:مجلس حج و عمرہ کے تحت گذشتہ دو ماہ میں عمرہ زائرین کیلئے تقریبا72 سنّتوں بھرے اجتماعات ہوئے جن میں ایک ہزار سے زائد اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔انہیں احرام باندھنے کا تریقہ،طواف کرنے کا طریقہ،سعی کرنے کا انداز،مختلف دعائیں ، احکام نماز بالخصوص آقا صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ میں حاضری کا طریقہ اور آداب بتائےجاتے ہیں امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی تصنیف رفیق المعتمرین تحفے میں پیش کی جاتی ہے۔    مدنی حلقے: ٭مجلس خصوصی اسلامی بھائی کے تحت سکھر، جھنگ، مدینۃ الاولیاءملتان اور زم زم نگر حیدر آباد میں مدنی حلقے ہوئے جس میں رکنِ شوریٰ حاجی فضیل عطاری نے  شرکت فرمائی نیز انھوں نے گلزارِطیبہ(سرگودھا)کے ڈیف کالج(قوتِ سماعت سے محروم افراد کے کالج) میں خصوصی اسلامی بھائیوں کے مدنی حلقے میں سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔٭مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن اور مجلس اصلاح برائے قیدیان کےتحت اوکاڑہ (پنجاب) میں اسلامی بھائیوں کے مدنی حلقے ہوئے جس میں رکنِ شوریٰ حاجی رفیع  عطاری نے شرکت کی۔ ٭سبز پور(ہری پور) اورڈیرہ اسماعیل خان کے مدنی مراکز فیضانِ مدینہ ٭مدنی صحرا (مانسہرا ) ٭پشاور ٭ماڈل ٹاؤن (اوکاڑہ) ٭ڈیفنس اور لیاقت آباد (باب المدینہ کراچی) ٭جامع مسجد زم زم (زم زم نگر حیدر آباد)٭راولپنڈی ٭سکھر میں مدنی حلقے ہوئے۔ ٭مجلس مدنی انعامات کےتحت لانڈھی (باب المدینہ کراچی)کی ایک گارمنٹس فیکٹری ٭پریس کلب گڑھی خیرو ٭پریس کلب صحبت پور ٭پریس کلب جیکب آباد(عطارآباد) ٭مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت ضیاکوٹ (سیالکوٹ) اور ڈسکہ کی جامع مسجد پنجتن پاک ٭گوجرانوالہ ٭مرکز الاولیاء لاہور میں گورنمنٹ یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈٹیکنالوجی کےکیمپس،چلڈرن اسپتال اور شاہدرہ مرکز الاولیاءلاہور کی ایک اکیڈمی ٭چمبڑ اور میر پور خاص میں مدنی حلقے منعقد کئے گئے جن میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو مدنی پھول پیش کئے۔ ٭مجلس تجہیزوتکفین کےتحت رحمت آباد (ایبٹ آباد) ٭قصور کے ایک تعلیمی ادارے ٭عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ(کراچی) اورجامعہ حنفیہ مردان (KPK) میں DVD مدنی حلقے منعقد کئے گئے جن میں تجہیز و تکفین کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی گئی۔سنّتوں بھرے اجتماعات ٭مجلس تاجران گوشت کے تحت کورنگی(باب المدینہ کراچی) ٭مجلس خصوصی اسلامی بھائی کے تحت وزیر آباد(پنجاب) ٭نیز گورنمنٹ شیخ زید ہاسپٹل (مرکزالاولیاء لاہور)کی مسجد میں سنّتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے ۔٭رکنِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سردارآباد (فیصل آباد) میں مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطّاریہ کے پنجاب،خیبر پختون خواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے اسلامی بھائیوں کے سنّتوں بھرے اجتماع میں بیان فرمایا۔ رکنِ شوریٰ و نگران مجلس وکلا و ججز حاجی رفیع عطاری نے فیضانِ خدیجۃالکبریٰ مسجد(ڈیرہ اسماعیل خان) ٭مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لکی مروت (KPK) ٭اوکاڑہ (پنجاب) میں سنّتوں بھرے اجتماعات میں بیان فرمایا۔ رکنِ شوریٰ و نگران ہجویری کابینات حاجی یعفوررضا عطاری نے مرکزالاولیاء لاہورمیں رکنِ شوریٰ حاجی منصور عطاری کی والدہ   کے ایصالِ ثواب کے لئے منعقد سنّتوں بھرے اجتماعات ٭مدارس المدینہ کے مدنی عملے کےسنّتوں بھرے اجتماع ٭مجلس مدنی قافلہ اور مجلس مدنی انعامات کے ذمہ دارن کے سنتوں بھرے اجتماع ٭مدنی مرکز فیضانِ مدینہ مرکزالاولیاء لاہور میں عاشقان رسول کے سنتوں بھرےاجتماع ٭مرکز الاولیاء لاہور کے علاقوں چوبرجی، لوہاری گیٹ،مغل پورہ،اقصیٰ مسجد شیرانوالہ گیٹ اور سوڈیوال نیز مصطفٰے آباد(رائیونڈ) میں سنّتوں بھرے اجتماعات میں بیان فرمایا۔ رکنِ شوریٰ و نگران مکی کابینات حاجی محمد اظہر عطاری نے مجلس ججز و وکلا کے تحت ٭مری بار ایسوسی ایشن ٭اسلام آباد بار ایسوسی ایشن ٭ضیا کوٹ (سیالکوٹ) بار ایسوسی ایشن ٭کہوٹہ بار ایسوسی ایشن ٭سردارآباد (فیصل آباد )بارایسوسی ایشن ٭واہ کینٹ ٭پنڈسنگڑیال(اسلام آباد) ٭اسلام آبادکے نواحی گاؤں میں واقع جامع مسجد الحبیب ٭منڈی بہاؤالدین اورفتح جنگ میں سنّتوں بھرے اجتماعات میں بیان فرمایا۔ رکنِ شوریٰ و نگران مجلس بیرونِ ملک حاجی عبدالحبیب عطاری نے ٭باب المدینہ کراچی میں خیابانِ حافظ ڈیفنس ٭آرمی آفیسرزسوسائٹی ٭PAF میوزیم ٭کلفٹن ٭طارق روڈ اور نارتھ کراچی نیز دین گاہ (ڈنگہ،پنجاب) میں سنّتوں بھرے اجتماعات میں بیان فرمایا۔ ٭رکنِ شوریٰ و نگران مجلس تاجران حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میرپور خاص اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ زم زم نگر حیدرآباد میں سنّتوں بھرے اجتماعات میں بیان فرمایا ۔٭ رکنِ شوریٰ و نگران مجلس شعبۂ تعلیم محمد اطہر عطاری نے ڈیرہ اسماعیل خان (KPK) میں سنّتوں بھرے اجتماع میں بیان فرمایا۔ ٭رکنِ شوریٰ و نگران مجلس مدرسۃ المدینہ قاری سلیم عطاری نے بارایسوسی ایشن دنیا پور (پنجاب)میں سنّتوں بھرے اجتماع میں بیان فرمایا۔ ٭رکنِ شوریٰ و نگران مجلس تراجم حاجی برکت علی عطاری نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فاروق نگر(لاڑکانہ)میں سنّتوں بھرے اجتماع میں بیان فرمایا۔ ٭رکنِ شوریٰ ونگران مجلس مدنی انعامات حاجی محمد منصور عطاری نے فیضانِ گنبدِ خضرامسجد (مرکزالاولیاء لاہور) میں سنّتوں بھرے اجتماع میں بیان فرمایا۔٭رکنِ شوریٰ حاجی بلال عطاری اور رکنِ شوریٰ حاجی اظہر عطاری نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ (G11اسلام آباد) میں مدارس المدینہ کے مدنی عملے کے سنّتوں بھرے اجتماعات میں اسلامی بھائیوں کی مدنی تربیت فرمائی۔٭ مبلغِ دعوتِ اسلامی حافظ حاجی ابوبنتین حسان رضا عطاری مدنی نے جامع مسجد فیضانِ عطار پیر کالونی(باب المدینہ کراچی) میں سنّتوں بھرے اجتماع میں بیان فرمایا۔ متفرق مدنی خبریں: ٭رکنِ شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے رکنِ شوریٰ حاجی منصور عطاری کی والدہ کے انتقال پر مرکزالاولیاء لاہور میں ان کے گھر جا کر تعزیت و دعااور قبرستان جاکر مرحومہ کی قبر پر فاتحہ خوانی فرمائی ٭مرکزالاولیاء لاہور میں مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ کے ناظمین کے مدنی مشورے میں مدنی عطیّات مہم(Telethon)کے لئے کوششیں کرنے کی ترغیب دلائی۔ ٭رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے میڈیسن مارکیٹ، جوڑیا بازار اور پیپر مارکیٹ (باب المدینہ کراچی) میں جاکر تاجر حضرات سے ملاقات فرماکر مدنی عطیّات مہم(Telethon)میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔٭ رکنِ شوریٰ حاجی یعفوررضا عطاری نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ مرکزالاولیاء لاہور میں امامت کورس کی تقریبِ تقسیمِ اسناد میں شرکت فرمائی اور اسناد تقسیم کرنے کے علاوہ اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے بھی نوازا۔ ٭رکنِ شوریٰ حاجی اظہر عطاری نے خیر پور میرس میں فیضانِ جمالِ مصطفےٰ مسجد کا افتتاح فرمایا اور جامعۃ المدینہ تشریف لے جاکر طلبہ کو مدنی پھولوں سے نوازا۔

 



[1] ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“تیّاری کے آخری مراحل میں تھا کہ 3جنوری2018ء بمطابق15ربیع الآخر1439ھ بروز بدھ فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد امین علیہ رحمۃ اللہ المُبِیناس جہانِ فانی سے کُوچ فرماگئے۔

 


Share

جشنِ ولادت اور دعوتِ اسلامی / اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

عُلَما و مشائِخ سے ملاقاتیں:علما و مشائخ کو دعوتِ اسلامی  کی خدمات سے آگاہ کرنے کیلئے مجلسِ رابطہ  بالعلماء والمشائخ  کے ذمہ داران اور دیگر اسلامی بھائیوں نے گزشتہ مہینے ان شخصیات سے ملاقات کی سعادت پائی: ٭ مولانا پیر محمد خان قادری رضوی صاحب (عالمی تنظیمِ اہلِ سنّت، موچھ شریف، میانوالی) ٭مفتی محمد اشرف چشتی صاحب (مرکزی جامعہ عید گاہ ،گولڑہ شریف) ٭مفتی محمد اقبال نعیمی صاحب (جامعہ نعیمیہ رضویہ، اسلام آباد) ٭علامہ پیر عمادالدین صدیقی صاحب (دربار عالیہ نیرو، کشمیر ) ٭مفتی لطف اللہ متھرا صاحب (مدرسہ اجمل العلوم، یوپی، ہند)  ٭مولاناسید عنایت  علی شاہ صاحب (آگرہ، یوپی، ہند) ٭مفتی ڈاکٹر محمدمکرم احمدصاحب (امام شاہی مسجد فتح پوری، دہلی، ہند) ٭علامہ صفوۃ اللہ مجددی صاحب (اوسلو،ناروے) ٭ڈاکٹر غلام زرقانی صاحب (ہیوسٹن، امریکہ) ٭مفتی فیضان المصطفٰے اعظمی صاحب (ہیوسٹن، امریکہ)۔مدنی مراکز اور جامعاتُ المدینہ میں شخصیات کی آمد: ٭مفتی منیبُ الرحمن صاحب (چیئر مین رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان) نے  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ہیوسٹن(امریکہ) ٭مولانا رضا ثاقب مصطفائی صاحب نے مدنی مرکزفیضانِ مدینہ دار السلام (تنزانیہ)  ٭مولانا پیر سید فتح علی شاہ ترمذی صاحب نے جامعۃ المدینہ برمنگھم(یوکے) اور مولانا سیفاللہ صاحب (ناظم دارالعلوم محمدیہ غوثیہ، لکی مروت) نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ ( کراچی) کا دورہ فرمایا ٭مفتی محمد چمن زمان قادری صاحب ومولانا محمد صادق حسین نقشبندی صاحب (جامعۃُ العین، بندر روڈ سکھر) اور مولانا ثناءاللہ سکندری قادری صاحب (جامعہ محمدیہ، سکھر)نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سکھر میں مدنی مذاکرے میں شرکت کی اور جامعۃ المدینہ کا دورہ فرمایا٭مولانا محمد فاروق خان سعیدی صاحب (جماعتِ اہلِ سنت ) ٭قاری احمد میاں نوازی صاحب (جامعہ کاظمیہ ضیاء الاسلام،  ملتان) ٭علامہ عبدالعزیز سعیدی صاحب (جامعہ انوارالعلوم، ملتان) ٭علامہ محمد عثمان پسروی صاحب (جامعہ غوثیہ ہدایتُ القراٰن، ملتان) ٭پیرمخدوم علی حسین شاہ صاحب (خانقاہ پیر چادر والی سرکار، ملتان) ٭مولانا ایوب مغل صاحب اور دیگر علمائے کرام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ مدینۃُ الاولیاء ملتان تشریف لائےجہاں  انہیں دعوتِ اسلامی کے  مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا گیا اور مکتبۃُ المدینہ کی کتاب”باطنی بیماریوں کے بارے میں معلومات“پیش کی گئی ٭یونان میں پاکستان کے سفیر خالد عثمان، مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ایتھنز(یونان) جبکہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ (کراچی) میں درج ذیل شخصیات آئیں:٭سابق پاکستانی  کرکٹر عبدالرزاق  ٭صوبائی وزیر ِداخلہ سہیل انور ٭ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر ٭ایم پی اے عبدالحسیب ٭ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشدوُہرا ٭ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر سمیع الدین سومرو ٭ ڈی ایس پی بہادرآباد عبدالستار سہتو وغیرہ۔شخصیات سے رابطے:نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کی مجلسِ رابطہ کے ذمہ داران نے گزشتہ مہینے جن شخصیات سے ملاقات کرکے  کُتُب و رسائل کے تحائف  پیش کئے ان میں سے چند نام ملاحظہ فرمائیے: ٭سید عمران شاہ (MNA ساہیوال) ٭جنید انوار (MNAٹوبہ) ٭خالد وڑائچ (MNAگوجرہ) ٭اسدالرحمن (MNAکمالیہ) ٭محمد نواز ملک (MPA،سردار آباد فیصل آباد) ٭امجد علی جاوید (MPAدارالسلام ٹوبہ) ٭کاشف محمد علی(ڈپٹی کمشنر دارالسلام ٹوبہ) ٭حسن اسد علوی (DPO اوکاڑہ)  ٭ چودھری محمد اشفاق(سابقہ MNA)  وغیرہ۔

 


Share

جشنِ ولادت اور دعوتِ اسلامی / اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

مختلف  مدنی کورسز ٭دعوتِ اسلامی  کے مدنی کاموں کے حوالے سے  ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کیلئے پاکستان بھر میں یکم(1st) اکتوبر 2017ء تقریباً 321 مقامات پر 12 دن  کا ”آئیے مدنی کام سیکھیں“ کورس کروایا گیا، جس میں کم و بیش 7301 اسلامی بہنوں نے  شریک ہوکر مدنی تربیّت  حاصل کی ٭18 نومبر 2017ء سے باب المدینہ (کراچی)، سردارآباد (فیصل آباد)، گلزارِ طَیبہ (سرگودھا)، گجرات، مدینۃ الاولیاء (ملتان) اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع اسلامی بہنوں کی مدنی تربیّت گاہوں میں 12دن کا ”فیضانِ نماز کورس“ کروایا گیا۔ 116 اسلامی بہنیں  شریک ہوئیں،اس کورس میں قراٰنِ پاک اور نماز درست طریقے سے پڑھنے سے متعلق آگاہی فراہم کی جاتی ہے ٭6دسمبر 2017ء سے مذکورہ بالا 6 شہروں اور زم زم نگر(حید ر آباد،باب الاسلام،  سندھ) میں  اسلامی بہنوں کی مدنی تربیت گاہوں میں 12 دن کا ’’اسلامی زندگی کورس ‘‘کروایا  گیا، جس میں تقریباً 100 اسلامی بہنوں کی  شرکت ہوئی۔ محارم اجتماعات:دعوتِ اسلامی جن 104 سے زیادہ شعبہ جات میں خدمتِ دین میں مصروفِ عمل ہے ان میں سے ایک شعبہ مجلسِ معاونت برائےاسلامی بہنیں ہے ۔اس شعبے کے  مدنی کاموں میں سے ایک اسلامی بہنوں کے محارم اسلامی بھائیوں  کی تربیت کے لئے محارم اجتماع کی ترکیب بنانا ہے۔ نومبر2017ءمیں  پاکستان میں 56محارم اجتماع ہوئے جن  میں تقریباً500 اسلامی بھائی شریک ہوئے۔پاکستان مجلسِ مشاورت اوردیگراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ: عالمی مجلسِ مشاورت کے تحت 29تا31دسمبر 2017ءکو باب المدینہ (کراچی)  میں 3دن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینات وکابینہ ذمہ دار اور مجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطّاریہ کی پاکستان بھرکی ذ مہ دار  اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس تربیتی اجتماع کے دوران 30 دسمبر 2017ءکو نگرانِ شوریٰ مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے  بذریعہ انٹرنیٹ  اسلامی بہنوں میں سنّتوں بھرا  بیان فرمایا ۔31دسمبر 2017ء رکنِ شوریٰ  و نگران مجلسِ معاونت برائے اسلامی بہنیں حاجی ابوماجد عطّاری نے اسلامی بہنوں کے ساتھ آنے والے تقریباً 150 محارم  اسلامی بھائیوں میں سنّتوں بھرا بیان فرمایا جس میں محارم کو ہفتہ وار  سنّتوں بھرے اجتماع  اور دیگر مدنی کاموں میں شمولیت کی ترغیب دلائی  اور اچھی نیتیں کرنے والوں کو  تحائف  بھی پیش کئے ۔  متفرق  مدنی خبریں ٭27 نومبر 2017ء کو مٹھیاں (کھاریاں، ضلع گجرات، پنجاب) میں ایک شخصیّت اسلامی بہن کے گھر   اجتماع ذ کر و نعت  کی   ترکیب بنی، جس میں سیا سی شخصیات اسلامی بہنوں سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی ٭شعبہ تعلیم کے تحت  محا فظ ٹاؤن(گوجرانوالہ) کےایک پرائیویٹ سکول میں اجتماعِ   میلاد منعقد ہوا،جس میں استانیاں (Leady Teachers)  اور طالبات کی مائیں شریک ہوئیں۔ اس موقع پر سنتوں بھرے بیان کے علاوہ،  مکتبہ المدینہ سے شائع کردہ مدنی  رسائل  کی  تقسیم کا سلسلہ بھی ہوا ٭اسلام آباد ماڈل کالج، ووکیشنل انسٹیٹیوٹ راولپنڈی اور پوسٹ گریجوئیٹ کالج راولپنڈی کی طالبات نے مدنی انعامات کے رسائل جمع کروائے۔


Share

جشنِ ولادت اور دعوتِ اسلامی / اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

قبولِ اسلام کی مدنی بہار

مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کولمبو(سری لنکا)میں ایک غیر مسلم نے مبلغِ دعوتِ اسلامی کے ہاتھ پر اسلام قبول کرنے کی سعادت پائی ٭یوکے کے شہر والسال(Walsall) میں مدنی قافلے کی برکت سے ایک غیر مسلم نے اسلام قبول کیا جن کا اسلامی نام محمد حمزہ رکھا گیا۔

کرغیزستان میں مدنی کاموں کا آغاز

نومبر 2017ء میں پاکستان سے مدنی قافلے میں  سفر کرکے وسط ایشیائی ملک  کرغیزستان  پہنچنے والے عاشقانِ رسول نے اولاً دارالحکومت بشکیک میں  مختلف مدنی کام کئے مثلا: مساجدمیں ائمہ کرام اور نمازیوں سے ملاقات کرکے دعوتِ اسلامی اور اس کے مدنی کاموں کا تعارف پیش کیا ٭ایک مدرسے کے طلبہ میں مدنی حلقہ لگایا ٭مختلف میڈیکل کالجز میں جاکر طلبہ سے ملاقاتوں اورمدنی حلقوں کی ترکیب بنائی اور ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا آغازکیا ٭اس کے بعدمدنی قافلہ تقریبا12 سوکلومیٹرکا سفرکرکے کرغیزستان   کے ایک دوسرے شہر  اوش پہنچا جہاں دارالعلوم جامعہ اسلامىہ  میں  اساتذہ وطلبہ میں بیان کے ذریعے  دعوت اسلامی کےمدنی کاموں سے  آگاہ کیاگیا۔ ٭مدرسہ جامع ترمذى میں چھٹی صدی ہجری کے فقہ حنفی کے مشہورفقیہ ومحدث امام الحرمین حضرت سیدنا سراج الدىن علی بن عثمان اوشی علیہ رحمۃ اللہ القوی کے مزارپر حاضری کی سعادت حاصل کی ۔   مقامى  جامعہ کے اساتذہ وطلبہ سے ملاقات کی ،یہاں بھی مختلف مساجدمیں حاضرہوکر ائمہ اورنمازیوں سے ملاقات کی گئی اوردعوت اسلامی کا تعارف کروایا ۔٭مدنی قافلے والے جبل سلیمان(علیہ السلام)  کی زیارت کے لیے بھی گئے ۔کہا جاتاہے کہ حضرت  سیدناسلیمان  علیہ السلاماس پہاڑ پر تشرىف لائے اور ىہاں پر نماز ادا کى۔اوش میں بھی مختلف مساجدمیں حاضرہوکر ائمہ اورنمازیوں سے ملاقات کرکے دعوت اسلامی کا تعارف کروایا  گیا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ اس مدنی قافلے کی  برکت سے کرغیزستان کے  مقامی عاشقان رسول کاایک مدنی قافلہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ (باب المدینہ کراچی)آنے کےلئے تیار ہوا۔

 سنتوں بھرے اجتماعات: مسقط (عمان) ٭رنگونیا (چٹاگانگ، بنگلہ دیش) ٭مدنی مرکز فیضانِ مدینہ نیپال گنج (نیپال) ٭بارسلونا (اسپین) ٭ برمنگھم (ىوکے) ٭ناروے اور مدنی مرکزفیضانِ مدینہ سیکرامینٹو (امریکہ)  میں بھی سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے۔ مدنی کورسز:کشمیر (ہند )میں 12 دن کا مدنی کام کورس کروایا گیا، جس میں رکنِ شوریٰ سید عارف علی عطاری نے بھی تربیت فرمائی ٭نىپال کے شہر نىپال گنج مىں 26 دن کے مدنى قاعدہ کورس اور مُعَلِّم مدنى قاعدہ کورس کا سلسلہ ہوا جس مىں مقامى عاشقانِ رسول نے شرکت کى سعادت پائی٭ 24 دسمبر 2017ء سے اسٹىج فورڈ برمنگھم( ىوکے) مىں 7دن کافىضانِ نماز کورس ہوا ۔مدنی حلقےیوکے کے مختلف شہروں برمنگھم ،بریڈفورڈاور آسٹن وغیرہ ٭مدنی مرکز فیضان مدینہ (بریشیا) سمیت اٹلی کے مختلف مقامات ٭مدنی مرکز فیضان مدینہ اینتہوون (نیدر لینڈ) ٭ہند کے مختلف شہروں ٭یباسٹی (امریکہ) اور كولمبو (سری لنکا)میں مدنی حلقوں کا سلسلہ ہوا۔مجلس تجہیزوتکفین کےتحت  ہند میں جہانگیر گنج، ٹانڈہ (یوپی)، تلہر شاہجہان پور، کانپور، مہوبہ، خیر آباد اوراشرفیہ انٹرکالج (مبارکپور) نیز لندن اورایلز بری(یوکے) میںDVDمدنی حلقوں کا سلسلہ  ہوا جن میں تجہیزو تکفین کےحوالے سے شرکا کی تربیت کی گئی۔ اراکینِ شوریٰ کے مدنی کام: ٭رکن شوریٰ ونگران مہروی کابینات حاجی محمد بلال رضا عطاری کی جامعۃ المدینہ بریڈ فورڈ (یوکے) تشریف آوری ہوئی جہاں انہوں نے طلبہ کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کی ترغیب دلائی ٭اسکاٹ لینڈ کے سب سے بڑے شہر گلاسکو کی خضرا مسجد میں مدنی حلقے  میں اسلامی بھائیوں کو مدنی پھول بھی عطا فرمائے۔ ٭رکن شوریٰ ونگران مجلس مدنی قافلہ حاجی محمد امین قافلہ عطّاری افریقی ملک زیمبیا کے دارالحکومت لوساکا تشریف لے گئے جہاں شخصیات سے ملاقات اور مدنی حلقوں میں شرکت کی ترکیب ہوئی٭ بعد ازاں رکنِ شوریٰ کی مدنی قافلے کے ہمراہ ملاوی کے شہر لمبی(Limbi) آمد ہوئی جہاں ایک  مسجد میں مدنی حلقے میں شریک ہوکر اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں شرکت کی ترغیب دلائی ٭رکنِ شورىٰ نے ىوگنڈا ، تنزانىہ اور کىنىا کا سفر بھی  فرماىا، جہاں مدنی  مراکز فیضانِ مدینہ ، مدارس المدىنہ اور جامعۃ المدىنہ میں آمد، اساتذہ و طلبہ اور مقامى عاشقانِ رسول کے  درمیان مدنى حلقوں دىگر مدنى کاموں مىں مصروفىت رہى۔ ٭رکنِ شوریٰ  و نگران مجلس بیرونِ ملک حاجی عبدالحبیب عطاری نے عرب شریف کی مقدس فضاؤں سے بذریعہ انٹرنیٹ اردن میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع کے شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا، اجتماع میں تقریباً 600 اسلامی بھائی شریک ہوئے ٭رکنِ شوریٰ نے لوساکا (زیمبیا) میں سنتوں بھرے اجتماع میں بیان  اور شخصیات مدنی حلقے میں شرکت فرمائی۔ مختلف اسلامی بھائیوں کے گھروں اور دکانو ں پر جاکر نیکی کی دعوت پیش کی نیز کئی مدنی حلقوں میں بھی  شریک ہوئے۔ لوساکا کے بعد رکنِ شوریٰ  مدنی قافلے کے  دیگر اسلامی بھائیوں کے ساتھ ملاوی کے شہر لیلونگوے پہنچے جہاں  ایک شخصیات اجتماع میں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کا تعارف پیش کیا ۔ بعد ازاں رکنِ شوریٰ ساؤتھ افریقہ کے شہر جوہانس برگ پہنچے جہاں مے فیئر نامی علاقے کی ایک مسجد میں ختمِ درود شریف کی محفل میں شریک ہوکر دعا اور پھر اسلامی بھائیوں سے ملاقات فرمائی۔ ٭رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے صوفی نگر ڈربن (ساؤتھ افریقہ)میں مدنی حلقے کے شرکا کو مدنی پھول عطا فرمائے ٭ڈربن کے علاقے ریزوول ہلز میں دعوتِ اسلامی نے 11 لاکھ رینڈ(ساؤتھ افریقہ کی کرنسی)کے عوض ایک بلڈنگ خریدی ہے جہاں اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ جامع مسجد فیضانِ عطار اور اسلامی بہنوں کے لئے جامعۃ المدینہ کی تعمیرات کا سلسلہ ہوگا،رکنِ شوریٰ نے اس جگہ کا دورہ فرمایا ٭رکنِ شوریٰ نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہانسبرگ میں اسلامی بھائیوں کو مدنی حلقے میں مدنی پھول عطا فرمائے اور ملاقات بھی فرمائی ٭پیٹر میرنز برگ میں مختلف تاجر اسلامی بھائیوں سے ملاقات فرماکر مدنی عطیات مہم میں بھرپور شرکت کی ترغیب دلائی ٭کیپ ٹاؤن میں مدنی حلقے میں شرکت فرمائی  اور اسلامی بھائیوں کے سروں پر عمامے سجائے۔متفرق مدنی خبریں: ٭مبلغِ دعوتِ اسلامی ابوبنتین حافظ حاجی حسان رضا عطاری مدنی  نے مسقط (عمان) میں مدنی حلقوں میں شرکت اور شخصیات سے ملاقات فرمائی ٭صحار (عمان)میں سنّتوں بھرے اجتماع میں بیان فرمایا جبکہ فنجاہ میں مدنی حلقے میں شرکت کی ترکیب ہوئی ٭بعد ازاں آپ کی بحرین آمد ہوئی جہاں ایک مسجد میں سنّتوں بھرے اجتماع میں بیان فرمایا۔مجلس خصوصی اسلامی بھائی کے تحت ٭کانپور اور کرناٹک(ہند) میں خصوصی اسلامی بھائیوں کے اسکولوں میں نیکی کی دعوت پیش کی گئی ٭موڈاسا (ہند)میں مشہور بزرگ حضرت سیدنا مدنی شاہ بابا رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے عرس کے موقع پر دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مزار شریف  پر اجتماعی حاضری دی نیز  زائرین اسلامی بھائیوں میں نیکی کی دعوت عام کرنے کا سلسلہ بھی ہوا ٭اٹلی کے شہر فورتیزا میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا افتتاح ہوا  ٭ ہند کے عاشقانِ رسول نے مدنی قافلے میں ملائیشیا کا سفر کیا جہاں مدنی حلقے  اوراجتماعی طور پر مدنی مذاکرہ دیکھنے سمیت دیگر مدنی کاموں کا سلسلہ رہا ۔

 


Share

جشنِ ولادت اور دعوتِ اسلامی / اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

تجہیزوتکفین تربیتی اجتماعاتاسلامی بہنوں کو شرعی طریقے کے مطابق میت کے غسل و کفن وغیرہ کا طریقہ سکھانے کیلئے  نومبر 2017ء میں ٭ ہند کی ریاست مہاراشٹرکے شہروں پونہ ، بھیونڈی(ضلع تھانہ)، مالیگاؤں(ضلع ناسک)، واشی، ریاست اترپردیش  کے شہر گوپی گنج( ضلع سنت رویداس نگر ) ٭ یوکے میں لیسٹر، پیٹربرگ، وارنگٹن، ہڈرس فیلڈ ٹاؤن، ہیک منڈوائک، بیٹلی، شیفلڈ، ڈیوزبری، کووینٹری، اسٹیچ فورڈ، ٭ساؤتھ کوریا میں انچن سٹی ٭جبکہ کینیا کے شہر ممباسا  میں تجہیزوتکفین اجتماعات منعقد کئے گئے، تقریباً 664 اسلامی بہنیں  شریک ہوئیں۔ مدنی انعامات  کا سنتوں بھرا اجتماع 24 نومبر 2017ء کو عرب شریف کے شہر حائل (Ha'il) میں مدنی انعامات  کے حوالے سے سنّتوں بھرے اجتماع  کا سلسلہ ہوا، جس میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔ یوکے میں نئے جامعۃالمدینہ للبنات  کا آغاز اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ  عَزَّوَجَلَّ  یوکے کے شہر ’’بریڈ فورڈ‘‘ میں یکم (1st) جنوری 2018ء سے اسلامی بہنوں کےلئے نئے جامعۃالمدینہ للبنات کا آغاز  ہونے  جا رہا ہے۔ بغدادی ممالک ذمہ دار کا بیرون ملک سفردعوتِ اسلامی کی تنظیمی تقسیم کے اعتبار سے،بغدادی ممالک کی ذمہ داراسلامی بہن و رکن عالمی مجلس مشاورت نے  26 اکتوبر تا 28 نومبر2017 ء اپنے مَحرم کے ساتھ موریشس اور کینیا کا سفرفرمایا۔ سفر کے دوران مختلف مدنی کاموں مثلاً ذِمّہ داراسلامی بہنوں کے مدنی مشوروں، شخصیات  اسلامی بہنوں سے ملاقات،3 دن کے رہائشی کورسزاور 26 گھنٹے کے مدنی انعامات کورسز کی ترکیب رہی۔ مجلس رابطہ  اور شعبۂ تعلیم کے مدنی کاموں کی جھلکیاں اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے تحت شخصیات اسلامی بہنوں تک522مدنی رسائل پہنچائے گئے ٭22شخصیات اسلامی بہنوں کو جامعۃ المدینہ للبنات، مدرسۃُ المدینہ للبنات اور دارالمد ینہ للبنا ت کےمدنی دورے کروائے گئے ٭تقریباً 580 تعلیمی اداروں میں درس اجتماعات کی ترکیب بنائی گئی ٭شخصیات میں26 مدرسۃ المدینہ للبنات کی ترکیب بنائی گئی ٭تعلیمی اداروں سے وابستہ تقریباً 389 شخصیات اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کی ٭45 شخصیات اسلامی بہنوں سے مدنی انعامات کے رسائل وصول کئے گئے۔

 


Share

جشنِ ولادت اور دعوتِ اسلامی / اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

May Dawat-e-Islami prosper!

 

Overseas Madani News of Dawat-e-Islami

 

Conversion to Islam٭A non-Muslim had privilege to embrace Islam on the hands of Dawat-e-Islami’s preacher in Madani Markaz Faizan-e-Madinah Colombo (Sri Lanka). ٭By the blessings of Madani Qafilah, a non-Muslim embraced Islam in Walsall UK. He was named ‘Muhammad Hamzah’. Beginning of Madani activities in Kyrgyzstan ٭In November 2017, those devotees of Madani Qafilah who travelled to Kyrgyzstan, (a country of central Asia) firstly carried out following different Madani activities in capital city “Bishkek”: ٭Visited various Masajid, met with the Imams of Masajid and introduced Dawat-e-Islami and its Madani activities.٭Conducted a Madani Halqah amongst the students of a Madrasah. ٭Visited different medical colleges, met with students and conducted Madani Halqahs as well as started the weekly Sunnah-inspiring Ijtima’. ٭Having travelled the distance of more or less 1200 km, Madani Qafilah reached Osh, another city of Kyrgyzstan. Muballigh of Dawat-e-Islami delivered a Bayan in Dar-ul Uloom Jami’ah Islamiyyah and gave introduction of Madani activities of Dawat-e-Islami to the honourable teachers and the students. ٭In Madrasah Jaami’ Tirmizi, Madani Qafilah Islamic brothers had privilege to go to the blessed tomb of the 6th century renowned Imam of Fiqh and Hadees, Imam-ul-Haramayn Sayyiduna Siraajuddin ‘Ali Bin ‘Usman Awshee رَحْمَةُ اللهِ تَعَالٰی عَلَيْه. They met with the honourable teachers and the students of the local Jami’ah, and met with the Masajid Imam and Salah offering people as well as introduced Dawat-e-Islami. Madani Qafilah Islamic brothers also went to visit Jabal-e-Sulayman (عَـلَيْـهِ الـسَّـلَام). It is said that Sayyiduna Sulayman عَـلَيْـهِ الـسَّـلَام came to this mountain and performed Salah here. Madani Qafilah Islamic brothers also visited different Masajid in Osh, met with Salah offering people and gave introduction of Dawat-e-Islami. اَلْـحَمْـدُ لـِلّٰـه عَزَّوَجَلَّ, by the blessings of this Madani Qafilah, a Madani Qafilah of native devotees of Rasool of Kyrgyzstan was prepared to travel to global Madani Markaz Faizan-e-Madinah, Bab-ul-Madinah, Karachi.Sunnah-inspiring Ijtima’aat٭Sunnah-inspiring Ijtima’aat were also organized at following places: ٭Muscat (Oman) ٭Rangunia (Chittagong,Bangladesh)٭madani Markaz Faizan-e-Madinah Nepal Ganj(Nepal)٭Barcelona(Spain)٭Birmingham (UK)٭Norway ٭Madani Markaz Faizan-e-Madinah of Sacramento (USA) Madani Courses٭12-day Madani course was conducted in Kashmir (India). Rukn-e-Shura Sayyid Arif Ali Attari gave Tarbiyyat (training) to the attendees of course. ٭In Nepal Ganj (Nepal), 26-day Madani Qa’idah course and Mu’allim Madani Qa’idah course was started. The local devotees of Rasool had privilege to attend this course. ٭A 7-day Faizan-e-Namaz course was started from 24th December, 2017 in Stafford Birmingham (UK).Madani Halqahs٭Madani Halqahs were conducted at following places: ٭Different cities of UK, Birmingham, Bradford, Austin etc. ٭Different parts of Italy including Madani Markaz Faizan-e-Madinah (Brescia). ٭Madani Markaz Faizan-e-Madinah Eindhoven (Netherlands) ٭Different cities of India٭Yuba City (USA) ٭Colombo (Sri Lanka)Majlis Tajheez-o-Takfeen (shrouding and burial) ٭Under the supervision of Majlis Tajheez-o-Takfeen, DVD Madani Halqahs were conducted at following places, and Tarbiyyat was given to the attendees regarding Tajheez-o-Takfeen: ٭India: Jahangir Ganj, Tandah (UP), Shahjahanpur, Kanpur, Mahoba, Khairabad, Ashrafiyah Inter College (Mubarakpur) ٭UK (London, Aylesbury)Madani activities of Arakeen Shura   ٭Rukn-e-Shura and Nigran Maharvi Kabinat Haji Muhammad Bilal Raza Attari visited Jami’a-tul-Madinah Bradford (UK) where he encouraged the students to take part in Madani activities.In the Madani Halqah at Khazra Masjid, he gave Madani pearls to the students of Glasgow, the biggest city of Scotland. Rukn-e-Shura and Nigran of Majlis Madani Qafilah Haji Muhammad Ameen Attari went to the Lusaka, the capital city of Zambia. He met with the dignitaries and took part in Madani Halqahs.  ٭Thereafter Rukn-e-Shura arrived Limbe (Malawi) along with Madani Qafilah and he took part in a Madani Halqah conducted in a Masjid and encouraged Islamic brothers to carry out Madani activities.   ٭Rukn-e-Shura travelled to Uganda, Tanzania and Kenya and visited Madani Marakiz, Faizan-e-Madinah, Madaris-ul-Madinah and Jami’a-tul-Madinah. The honourable teachers, students and native devotees of Rasool kept themselves engaged in Madani Halqahs and other Madani activities. ٭Rukn-e-Shura and Nigran of Majlis Overseas Haji Abdul Habib Attari delivered Bayan in the Sunnah-inspiring Ijtima’ held in Jordon from UAE via internet and gave Madani pearls to the attendees of Ijtima’. Approximately 600 Islamic brothers attended the Ijtima’ ٭Rukn-e-Shura delivered Bayan in Lusaka Zambia and took part in the Madani Halqah of Shakhsiyaat (VIPs). He went to the Islamic brothers door to door and shop to shop for inviting them to call towards righteousness. Moreover, he took part in many Madani Halqahs. After Lusaka, Rukn-e-Shura, along with other Islamic brothers, reached Lilongwe, Malawi. He gave introduction of the Madani activities of Dawat-e-Islami in one Shakhsiyaat Ijtima’. Thereafter Rukn-e-Shura reached Johannesburg, attended a spiritual gathering of Khatm-e-Durood Sharif held in a Masjid and made supplication then met with Islamic brothers. Rukn-e-Shura Haji Waqar-ul-Madinah Attari gave Madani pearls to the attendees of Madani Halqah held in Sufi Nagar Durban (South Africa). ٭In Durban Reservoir Hills, (an area of Durban), Dawat-e-Islami has purchased a building for 11,00,000 Rand (South African currency). اِنْ شَــآءَالـلّٰـه عَزَّوَجَلَّ, Jaami’ Masjid Faizan-e-Attar and Jami’a-tul-Madinah for Islamic sisters will be constructed there. Rukn-e-Shura visited the site. Rukn-e-Shura gave Madani pearls to the Islamic brothers in a Madani Halqah held in Madani Markaz Faizan-e-Madinah, Johannesburg and met with Islamic brothers too. ٭Rukn-e-Shura met with different businessman Islamic brothers in Pietermaritzburg and encouraged them to actively take part in Madani donation campaign. ٭Rukn-e-Shura took part in a Madani Halqah in Cape Town and adorned Islamic brothers with ‘Imamah Sharif. Miscellaneous news٭Dawat-e-Islami preacher Abu Bintayn Haafiz Haji Hassaan Raza Attari Madani took part in Madani Halqahs held in Muscat (Oman) and met the dignitaries. ٭Rukn-e-Shura delivered Bayan in a Sunnah-inspiring Ijtima’ at Sohar (Oman) whereas he took part in a Madani Halqah in Fanjah. ٭Thereafter Rukn-e-Shura arrived in Bahrain where he delivered a Bayan in Sunnah-inspiring Ijtima’ in a Masjid. Majlis Khusoosi (special) Islamic brothers    ٭In Kanpur and Karnataka, under the supervision of Majlis Khusoosi Islamic brothers, the call towards righteousness was presented in the schools of Khusoosi Islamic brothers (special Islamic brothers). ٭In Modasa (India), on the occasion of the ‘Urs of Sayyiduna Madani Shah Baba رَحْمَةُ اللهِ تَعَالٰی عَلَيْه, Dawat-e-Islami’s Zimmahdars went to the blessed shrine collectively; moreover, they gave call to righteousness to the visitors of shrine. ٭Madani Markaz Faizan-e-Madinah was inaugurated in Fortezza, Italy. ٭The devotees of Rasool belonging to India, travelled to Malaysia with Madani Qafilah where they conducted Madani Halqahs, watched Madani Muzakarah collectively and took part in Madani activities.

 


Share

جشنِ ولادت اور دعوتِ اسلامی / اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

Tajheez-o-Takfeen Tarbiyyati Ijtima’aat٭In November 2017, for teaching Shar’i methods of giving Ghusl and shrouding to the deceased Islamic sisters, Tajheez-o-Takfeen Ijtima’aat (shrouding and burial congregations) of Islamic sisters were conducted in the following countries: ٭In India, cities of Maharashtra state, Pune, Bhiwandi (District Thana), Malegaon District Nashik and Vashi. ٭Cities of Uttar Pradesh, (Gopi Ganj District Sant Ravidas Nagar) ٭In UK Leicester, Petersburg, Warrington, Huddersfield town, Heckmondwike, Batley, Sheffield, Dewsbury, Coventry, Stafford٭South Korea (Incheon) ٭Kenya (Mombasa) ٭Approximately 664 Islamic sisters attended these Ijtima’aat. Sunnah-inspiring Ijtima’ of Madani In’amaat ٭A Sunnah-inspiring Ijtima’ of Madani In’amaat was held on 24th November 2017 in (Ha’il) Arab. In this Ijtima’, information regarding Madani In’amaat was shared with the Islamic sisters who attended this Ijtima’.Starting of new Jami’a-tul-Madinah lil-Banaat in UK٭اَلْـحَمْـدُ لـِلّٰـه عَزَّوَجَلَّ! From 1st January 2018, new Jami’a-tul-Madinah lil-Banaat for Islamic sisters is going to start in Bradford UK.Zimmahdar Islamic sister of Baghdadi countries visited foreign countries ٭As per organization hierarchy, Zimmahdar Islamic sister of Baghdadi countries and member of Aalami Majlis Mushawarat, travelled to Mauritius and Kenya from 26th October to 28th November 2017, along with her Mahram. During this visit, she carried out different Madani activities such as Madani Mashwarahs with Zimmahdar Islamic sisters, meeting with Shakhsiyaat (VIP) Islamic sisters, 3-day courses with boarding facility and 26-hour Madani In’amaat courses. Glimpses into Madani activities of Majlis Rabitah and Shu’bah Ta’leem (Education Department) ٭Under the supervision of Majlis Rabitah Islamic sisters, 522 Madani booklets were distributed amongst the Shakhsiyaat Islamic sisters. ٭22 Shakhsiyaat Islamic sisters were made to visit Jami’a-tul-Madinah lil-Banaat, Madrasa-tul-Madinah lil-Banaat and Dar-ul-Madinah lil-Banaat. ٭Dars Ijtima’aat were held in approximately 580 educational institutions. ٭26Madrasa-tul-Madinah lil-Banaat were arranged amongst Shakhsiyaat Islamic sisters. ٭Approximately 389 Shakhsiyaat Islamic sisters, associated with educational institutes, attended the Ijtima’aat. ٭45 Shakhsiyaat Islamic sisters received Madani In’amaat booklets.

 


Share

Articles

Videos

Comments


Security Code