دعائے عطار اور رسائل کے مطالعہ کی دھوم دھام

جہالت کے اندھیرے سےچھٹکارا پاکر  علمِ دین کی روشنی میں آنے کا ایک بہترین ذریعہ مُسْتَنَد دینی کتب اور رسائل کا مطالعہ بھی ہے۔ فروغِ علمِ دین کیلئے شیخِ طریقت ،امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے گزشتہ ماہ جن مدنی رسائل کے مطالعہ کی ترغیب دلائی اور  دعاؤں سے نوازا! ان کی کارکردگی ملاحظہ فرمائیے!(1)جو”ضیائے درود و سلام(15صفحات)اور”حلال طریقے سے کمانے کے 50مدنی پھول(21صفحات)9-12-17 تک مکمل پڑھ لے،اسے اللہ پاک درودِ پاک کی کثرت کا جذبہ دے،کبھی حرام لُقمہ اُس کے پیٹ میں نہ جائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کارکردگی: تقریباً 57 ہزار سے زائد اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے یہ دونوں رسالے پڑھنے کی سعادت پائی۔(2)یاربِّ کریم!جو رسالہ پُر اسرار خزانہ(24صفحات) 16-12-17تک پورا پڑھ لے اُس کا حافظہ مضبوط فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کارکردگی:71ہزار سے زیادہ خوش نصیبوں نے اس رسالے کا مطالعہ کیا۔(3)یا ربَّ المصطفٰے!جو کوئی رسالہ ”بیٹے کو نصیحت(55صفحات) 23-12-17تک مکمَّل پڑھ لے اُس کی آنکھیں اُس  کی اولاد سے ٹھنڈی فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کارکردگی: تقریباً63 ہزار سے زیادہ اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا مطالعہ کیا۔ (4)یا ربَّ الانبیاء! جو کوئی رسالہ ”انبیاء و اولیا کو پکارنا کیسا؟(40 صفحات) 30-12-17 تک پڑھ لے اُس کا دل انبیاء و اولیا کی محبّت سے بھر دے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کارکردگی: تقریباً 44 ہزارسے زیادہ اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا مطالعہ کیا۔

دعائے عطّار:یااللہ عَزَّوَجَلَّ ! جو کوئی تاریخ گزرنے کے بعد بھی ان رسائل کا مطالعہ کر لے اُس کے حق میں بھی یہ دعائیں قبول فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

 


Share

Articles

Comments


Security Code