لوحِ محفوظ کے بارے میں دلچسپ معلومات،کسی کے عیب مت ڈھونڈو،امیر اہلِ سنّت سے خوشبو کے بارے میں سوال و جواب، امیر اہلِ سنّت سے قرآن پاک کے بارے میں سوال و جواب

مدنی رسائل کے مطالعہ کی دھوم

شیخ ِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے ماہِ شوّال و ذُوالْقَعدہ1444ھ میں درج ذیل مَدَنی رَسائل پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی اور  پڑھنے/سننے والوں کو دُعاؤں سے نوازا: (1)یاربَّ الْمصطفےٰ! جو کوئی 21صَفحات کا رِسالہ ”لوحِ مَحفوظ کے بارے میں دلچسپ معلومات“ پڑھ یا سُن لے اُسے عِلْم و عمل کی دولت سے نواز اور اُسے والِدَین و خاندان سَمیت بےحساب بَخْش دے، اٰمین (2)یاربَّ المصطفےٰ! جو کوئی 21صفحات کا رِسالہ ”کسی کے عیب مت ڈھونڈو“ پڑھ یا سُن لے اُسے دوسروں کے عیب چُھپانے اور ان کی خوبیوں پر نظر رکھنے والا بنا اور اُسے بےحساب بخش دے،اٰمین۔

خلیفۂ امیرِ اہلِ سنّت حضرت مولانا عبیدرضا عطاری مدنی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے ماہِ شوّال و ذُوالْقَعدہ 1444ھ میں درج ذیل مَدَنی رَسائل پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی اور پڑھنے/ سننے والوں کو دُعا سے نوازا:(3)یااللہ پاک! جو کوئی17صفحات کا رِسالہ ”امیرِ اہلِ سنّت سے قراٰنِ پاک کے بارے میں سوال جواب“ پڑھ یا سُن لے، اُس کے دل کو نورِ قراٰن سے منوّر فرما اور اُس کی بے حساب بخشش فرما، اٰمین (4)یاربَّ المصطَفےٰ! جو کوئی 17 صفحات کا رِسالہ ”امیرِ اہلِ سنّت سے خوشبو کے بارے میں سوال جواب“ پڑھ یا سُن لے اُس کے ظاہر کے ساتھ ساتھ باطن کو بھی مُعَطّر فرما اور اُسے بےحساب بخش دے۔اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

رِسالہ

پڑھنے/سننے والے اسلامی بھائی

اسلامی بہنیں

کل تعداد

لوحِ مَحفوظ کے بارے میں

دلچسپ معلومات

16لاکھ93ہزار866

11لاکھ54ہزار900

28لاکھ48ہزار766

کسی کے عیب مت ڈھونڈو

17لاکھ31ہزار645

9لاکھ92ہزار557

27لاکھ24ہزار202

امیرِ اہلِ سنّت سے خوشبو کے

بارے میں سوال جواب

17لاکھ29ہزار764

9لاکھ43ہزار811

26لاکھ73ہزار575

امیرِ اہلِ سنّت سے قراٰنِ پاک

کے بارے میں سوال جواب

14لاکھ45ہزار208

11لاکھ68ہزار861

26لاکھ14ہزار69


Share

Articles

Comments


Security Code