اربعین عطار ، درودپاک کے فضائل ، فیضان ام عطار ، فیضان دعوت اسلامی

مدنی رسائل کے مطالعہ کی دھوم

ماہنامہ فیضانِ مدینہ دسمبر2023ء

شیخ ِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے ستمبر 2023ء میں درج ذیل مَدَنی رَسائل پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی اور  پڑھنے/سننے والوں کو دُعاؤں سے نوازا: (1)یاربَّ الْمصطفےٰ! جو کوئی 41صَفحات کا رِسالہ ”اَربَعینِ عطّار“ پڑھ یا سُن لے اُسے حدیثوں کی برکتوں سے مالا مال کرکے ماں باپ اور خاندان سمیت بے حساب بخش دے، اٰمین (2)یاربِّ کریم! جو کوئی 17صفحات کا رِسالہ ”دُرُودِ پاک کے فضائل“ پڑھ یا سُن لے اُسے کثرت سے دُرود و سلام پڑھنے کی توفیق دے اور ماں باپ سمیت اُس کی بے حساب مغفرت فرما،اٰمین۔

خلیفۂ امیرِ اہلِ سنّت حضرت مولانا عبیدرضا عطاری مدنی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے ستمبر2023ء میں درج ذیل مَدَنی رسائل پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی اور پڑھنے/ سننے والوں کو دُعا سے نوازا:(3)یااللہ کریم! جو میری دادی جان کے بارے میں رِسالہ ”فیضانِ اُمِّ عطّار“ کے 21صفحات پڑھ یا سُن لے اُسے اور اُس کے سارے خاندان کو نیک نمازی اور سچّا عاشقِ رسول بنا(4)یااللہ کریم! جو کوئی تقریباً40صفحات پر مشتمل ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا خصوصی شمارہ ”فیضانِ دعوتِ اسلامی“ کے کم سے کم 14صفحات پڑھ یا سُن لے اُسے ایمان و عافیت کے ساتھ میٹھے مدینے میں موت نصیب فرما، جنّتُ البقیع مقدر فرما اور جنّتُ الفِردوس میں جگہ عطا فرما۔

اٰمِیْن بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

رِسالہ

پڑھنے/سننے والے اسلامی بھائی

اسلامی بہنیں

کل تعداد

اَربَعینِ عطّار

18لاکھ95ہزار647

8لاکھ51ہزار273

27لاکھ46ہزار920

دُرودِ پاک کے فضائل

15لاکھ50ہزار528

7لاکھ83ہزار162

23لاکھ33ہزار690

فیضانِ اُمِّ عطّار

18لاکھ24ہزار761

10لاکھ17ہزار433

28لاکھ42ہزار194

فیضانِ دعوتِ اسلامی

19لاکھ29ہزار170

9لاکھ66ہزار110

28لاکھ95ہزار280


Share

Articles

Comments


Security Code