فیضانِ امام موسیٰ کا ظم، نفل روزوں کے فضائل، افضل ترین اعمال، انسانیت کی سب سے بڑی خدمت

مدنی رسائل کے مطالعہ کی دھوم

ماہنامہ فیضانِ مدینہ جون 2023

شیخ ِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے جمادَی الاُخریٰ اور رجب المرجب  1444ھ میں درج ذیل مَدَنی رَسائل پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی اور  پڑھنے / سننے والوں کو دُعاؤں سے نوازا :  (1) یاربَّ المصطفےٰ ! جو کوئی 21صَفحات کا رِسالہ ” فیضانِ امام موسیٰ کاظم “ پڑھ یا سُن لے اُسے اور اُس کی اولاد کو اپنے پیارے اور سب سے آخری نبی  ( صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم )  کی اٰل و اصحٰب کی سچّی محبّت و بے حساب مغفرت سے مشرَّف فرما ، اٰمین ( 2 ) یاربِّ مصطفےٰ ! جو کوئی 17صفحات کا رِسالہ ” نفل روزوں کے فضائل “ پڑھ یا سُن لے اُسے فرائض کے ساتھ ساتھ نفل نمازیں پڑھنے اور نفل روزے رکھنے کی بھی سعادت نصیب فرما ، اٰمین  ( 3 ) یاربَّ المصطفےٰ ! جو کوئی 17 صفحات کا رِسالہ ” افضل ترین اعمال “ پڑھ یا سُن لے اُس کو پانچوں نمازیں باجماعت پہلی صف میں ادا کرنے کی توفیق دے اور اُس کی بے حساب مغفرت فرما ، اٰمین  ( 4 ) یااللہ پاک ! جو کوئی رِسالہ ” انسانیت کی سب سے بڑی خدمت “ کے 21صفحات پڑھ یا سُن لے اُسے خواب میں اپنے پیارے پیارے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا دیدار نصیب فرما ، اٰمین

رِسالہ

پڑھنے / سننے والے اسلامی بھائی

اسلامی بہنیں

کل تعداد

فیضانِ امام موسیٰ کاظم

14لاکھ95ہزار321

10لاکھ68ہزار163

26لاکھ63ہزار484

نفل روزوں کے فضائل

14لاکھ76ہزار608

10لاکھ49ہزار916

25لاکھ26ہزار524

افضل ترین اعمال

15لاکھ51ہزار67

10لاکھ58ہزار750

26لاکھ9ہزار817

انسانیت کی سب سے بڑی خدمت

15لاکھ2سو33

10لاکھ12ہزار881

25لاکھ13ہزار114

 


Share

Articles

Comments


Security Code