دین و دنیا کی انوکھی باتیں

ہمارے بُزرگانِ دین جہاں بیان کی صورت میں لوگوں کے دلوں میں علم ِدین کے نُور کی شمعیں روشن کرتے رہے ہیں وہیں تَحریر کے مَیدان میں بھی  اصلاح کے مدنی پھول لُٹاتے رہے ہیں۔ان ہستیوں میں سے ایک عظیم عِلمی و رُوحانی شخصیّت حضرت سیّدنا بَہاء الدین ابُوالفتح محمدبن اَحمد شافعی (سالِ وفات852ہجری) بھی ہیں جِنہوں نے عَربی زبان میں اَدب کے مَوضوع  پر دوضخیم(یعنی بڑی) جِلدوں میں ایک بےمِثال، دِلچسپ، حَیرت اَنگیز اور اَنوکھی کتاب تالیف فرمائی جس کا نام  اَلْمُسْتَطْرَفُ فِیْ کُلِّ فَنٍّ مُّسْتَظْرَف ہے۔ مُصنّف رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ نے اس کتاب میں قُراٰنی آیات اور  اَحادیثِ کَریمہ سے اِستِدلال کیا ہے نیز زِندگی کےکثیرپَہلوؤں کےمُتعلق بہترین اور نادر مَعلومات جمع کردی ہیں۔ دُنیا کے نادِرو نایاب اور دلچسپ واقعات، پُرانی خَبریں  اور عِلم و حِکمت کی ایسی اَنوکھی باتیں اس کتاب میں شامل ہیں کہ جنہیں پڑھ کر انسان دَریائے حَیرت  میں غوطہ زَن ہو جاتا ہے۔ کتاب کی دِلچسپی اور اس کی اَہمیت کے پیشِ نظر شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی خَواہش پر دعوتِ اسلامی کی مجلس ”المدینۃ العلمیۃ کے شُعبہ تَراجم نے اس کا  اُردو ترجمہ کرنے  کی سَعادتپائی ہے۔ پہلی جلد کا تَرجمہ مُکمل ہو کر مکتبۃ المدینہ سے شائع ہو چکا ہے جبکہ دوسری جلد پرکام جاری ہے۔ مجلس کی دَرخواست پر امیر ِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اس کا نام”دین ودنیا کی اَنوکھی باتیں“ رکھا ہے۔

پہلی جلد42ابواب پر مشتمل ہے جن میں سے چندکے نام یہ ہیں: ٭اِسلام کی بُنیادی باتوں کابیان ٭عَقل ودانائی کی فضیلت اور حَماقت کی مَذمّت ٭عِلم،اَدب،عَالِم اورطالبِ علم کی فضیلت ٭حِکمت و اَدب سے بھرپور اَقوال ٭خُطبا اورشُعَرا کاذکر ٭مَشورہ، نَصیحت، تجربہ اور اَنجام میں نظر کرنےکابیان ٭اچھی اور عُمدہ نَصیحتوں کابیان ٭اسلامی حکمرانوں کی اِطاعت،رَعایاکےلئے حاکم اورحاکم کے لئے رَعایا کی ذِمّہ داریوں کا بیان ٭ وَزیروں کی صِفات اوراَحوال وغیرہ کابیان ٭قَضا، قاضیوں، فیصلے پر رشوت وتحفہ لینے،قرض،قصہ گولوگوں اور بناوٹی صوفیا کابیان ٭ حُسنِ مُعاشرت،دوستی،بھائی چارہ اور  دوستوں سے مُلاقات وغیرہ کابیان ٭ بخل و لالچ، بخیلوں کا تَذکرہ اورواقعات ٭ دھوکا دہی، خِیانت، چوری، دشمنی، بُغض اور حسدکابیان ٭ بہادروں اورشَہسواروں کےنام،طَبقات و واقعات، بُزدلوں کاذکر،ان کےقصےاور             بُزدلی کی مَذمّت وغیرہ

ترجمہ کی خصوصیات: مجلس المدینۃ العلمیۃ شُعبۂ تَراجم کے مدنی اسلامی بھائیوں  نے تَرجمے کے عِلاوہ جو اَہم کام کئے ہیں (جن کی وجہ سے کتاب کی اَہمیت  مَزید بڑھ گئی ہے) ان کا مختصر ذکر یہ ہے: ٭اِبتدا میں اِجمالی اور آخر میں تفصیلی فہرست  شامل کی گئی ہے ۔ ٭آیاتِ مُبارکہ  کا ترجمہ کَنزالایمان شریف سے لیا گیا ہے  ٭ اَحادیثِ مُبارکہ کی  تخریج کی گئی ہے ٭ حکایات اور دیگر مَقامات پر عُنوانات یعنی سُرخیوں کا اور ٭ مُفید حَواشی کا اِضافہ کیا گیا ہے ٭ مُصنّف رحمۃ اللہ تعالٰی علیہچَونکہ شافعی ہیں لہٰذا اُنہوں نے جہاں فقہِ شافعی کے مَسائل  ذکر کئے تھے وہاں حَواشی میں  فقہ ِ حنفی کے مَسائل کی وضاحت  کی گئی ہے ٭جس وَاقعہ یا روایت  کا بیان مختصر تھا پڑھنے والوں کی دلچسپی کیلئے اَصلِ ماخذ سے تفصیلی واقعہ  حاشیے میں ذکر کر دیا ہے نیز اس کے علاوہ بھی ڈھیروں خُوبیاں شامل ہیں۔

ہر اِسلامی بھائی اور اِسلامی بہن کو اس کتاب کا  ضَرورمُطالعہ کرنا چاہئے، اس کتاب کو مکتبۃ المدینہ سے ہَدیۃً حاصل کیا جاسکتاہے نیز دعوتِ اسلامی کی وَیب سائٹ www.dawateislami.net سے ڈاؤنلوڈ اور پرنٹ آؤٹ(Printout) بھی کیا جاسکتا ہے ۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

٭  شعبہ بیانات دعوتِ اسلامی،المدینۃ العلمیہ، باب المدینہ کراچی

 


Share

Articles

Comments


Security Code