خلیفۂ قطبِ مدینہ کی وفات پر تعزیت/ جانشینِ امیرِ اہلِ سنت نے عیادت کی/ علمائے کرام کے نام تعزیتی پیغام

خلیفۂ قطبِ مدینہ کی وفات پر تعزیت

نَحۡمَدُہٗ وَ نُصَلِّیۡ وَ نُسَلِّمُ عَلٰی رَسُوۡلِہِ النَّبِیِّ الۡکَرِیۡمِ

سگِ مدینہ محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی عُفِیَ عَنْہُ کی جانب سے خلیفۂ قطبِ مدینہ اور خلیفۂ مفتیِ اعظم ہندشیخ القرّاء حضرت علامہ قاری امانت رسول صاحب نوری(پیلی بھیت شریف، ہند)

اَلسَّلَامُ عَلَیۡکُمۡ وَرَحۡمَۃُاللّٰہِ وَ بَرَکَاتُہٗ۔

اطلاع ملی ہے کہ آپ کے بھائی جان خلیفۂ قطبِ مدینہ حضرت علامہ حافظ و قاری عنایت رسول نوری بروز جمعرات 14دسمبر 2017ء انتقال فرماگئے۔ اِنَّا لِلّٰهِ وَ اِنَّاۤ اِلَیْهِ رٰجِعُوْنَؕ(۱۵۶)، (پھر امیرِ اہلِ سنت نے مرحوم کے لئے  دعا فرمائی  اور ان کے ایصالِ ثواب کے لئے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب ”152 رحمت بھری حکایات“ سے مدنی پھول سنانے کے بعد فرمایا:)میں تمام سوگواروں سے تعزیت کرتا ہوں اور بے حساب مغفرت کی دعا کا ملتجی ہوں۔ قاری صاحب! آپ بھی میرے لئے دعا فرمائیے گا۔ اللہ تعالیٰ آپ کوصحتوں،راحتوں،عافیتوں،دینی خدمتوں بھری طویل زندگی بخشے،مسلکِ اعلیٰ حضرت کا خوب ڈنکا بجاتے رہیں۔ پُرانی یادیں ہیں،1980ء  میں،مدینۂ پاک میں زیارت ہوئی، اس کے بعد شاید 1991ء میں بریلی شریف میں آپ کا دیدار ہوا تھا، اس کے بعد تشنگی ہے۔اللہ پاک ہمیں خیر سے سبز سبز گنبد کے سائے میں ایک بار پھر ملائے۔اب تو آپ کی عمر بھی کافی ہوگئی ہوگی، مَا شَآءَ اللّٰہ! آپ کی خدماتِ دینی کا کبھی کبھی پتا چلتا رہتا ہے، اللہ تعالٰی  برکتیں دے۔اٰمین

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                    صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

علمائے کرام کے نام تعزیتی پیغام

پروفیسرمولانا محمد سعید سیالوی اورمولانا قاری عبدالرشید سیالوی (جامعہ مظفریہ ،وا ں بھچراں،پنجاب) کی والدہ کے انتقال پر امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے صُوری پیغام کے ذریعے لواحقین سے  تعزیت فرمائی۔

تعزیت و عیادت کے متفرق پیغامات

شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے صُوری پیغامات (Video Messages) کے ذریعےرکن شوریٰ ابوماجد محمدشاہدعطّاری مدنی کی عزیزہ بنت ثقلین عطّاریہ(راولپنڈی)، مفتی   علی اصغرعطّاری  مدنی  کے بچوں کے نانا رانا عبدالقدیر راجپوت، المدینۃ العلمیۃ کے ابورجب محمد آصف عطّاری مدنی  کی خالہ جان (گوجرہ پنجاب)،حاجی عمران گیگی کے بچوں کے نانا حاجی عبدالغنی پیروانی(باب المدینہ کراچی)،عبدالقادر عطّاری کے والد حاجی یعقو ب عطّاری، شاہ ولی خان کے بچوں کی امی ام ظفرعطّاریہ (میانوالی)، شمشاد حسین کی دو نومولود مدنی مُنّیوں،یامین صاحب کی بیٹی، ذوالفقار عطّاری کے صاحبزادے حذیفہ عطّاری، مبلغِ دعوتِ اسلامی احسن عطاری (فرانس) کے والد میاں یعقوب نقشبندی، حاجی امین نورانی کے بچوں  کی امّی(باب المدینہ کراچی)، محمدفیاض عطّاری مدنی کی والدہ (بہاولنگر)، مبلغِ دعوتِ اسلامی اور 12 ماہ کے مدنی قافلے کے مسافر واثق عطاری کے مدنی منے عبید رضا،محمد کاشف عطّاری کے والد حاجی داؤد عطّاری، حاجی جنید عطّاری کی والدہ (بفر زون ،باب المدینہ کراچی)، سید محمدشاہدعطّاری کے مدنی مُنّے (زم زم نگر حیدر آباد)،عبدالستار عطّاری کے والدحاجی عبدالرحمن پٹنی،محمد الطاف عطّاری کے والد محمد اسلم (باب المدینہ کراچی) اور محمد صادق (چھانگا مانگاضلع قصور) کے انتقال پر لواحقین سے تعزیت اور مرحومین کےلئے دعائے مغفِرت فرمائی نیز مرحومین کے ایصالِ ثواب کےلئے مختلف نیک اعمال مثلاً مسجد بنانے،ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے،مدنی رسائل تقسیم کرنے کی ترغیب دلائی۔

جانشینِ امیرِ اہلِ سنت نے عیادت کی

جانشینِ امیرِ اہلِ سنت حضرت مولانا الحاج ابواُسَید عبید رضا عطّاری مدنی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے صَوتی پیغام(Audio Message) کے ذریعے رکنِ شوریٰ و نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی ابورجب محمدشاہد عطّاری سے ان کی علالت پر عیادت فرمائی۔

          شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ مولاناابوبلال محمد الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رکنِ شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطّاری کی والدہ کے انتقال پر  ان کے والد حاجی یعقوب گنگ عطّاری  اور دیگر لواحقین سے صُوری پیغام (Video Message) کے ذریعے تعزیت فرمائی اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے فیضانِ بغداد کے نام سے مسجد بنانے کی ترغیب دلائی۔جنازہ مرحومہ کی نمازِ جنازہ امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے 27دسمبر 2017ء بروز بدھ مدنی مذاکرے کے بعدعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی میں پڑھائی،دعا فرمائی  اور جنازے کو کندھا بھی دیا۔جانشینِ امیراہلِ سنت مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی، نگران واراکینِ شوریٰ ، دارالافتاء اہلِ سنّت (دعوتِ اسلامی)کے مفتیانِ کرام ،عُلَماء ومشائخِ اہلِ سنّت اور  ہزاروں عاشقانِ رسول  جنازے میں شریک ہوئے۔ تدفین کے بعد مرحومہ کی وصیت کے مطابق رات کا اکثر حصہ ان کی قبر کے پاس نعت خوانی اور ذکر و دعا وغیرہ کا سلسلہ رہا ۔سوئم مرحومہ کے سوئم کے سلسلے میں  29دسمبر 2017ء بروز جمعہ بڑی گیارہوں شریف کی رات جامع مسجد میمن شہیدِ ملت روڈ میں اجتماعِ ذکر و نعت منعقِد کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطّاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا ۔تعزیت ملک و بیرونِ ملک سے علما و مشائخ سمیت عاشقانِ رسول کی بڑی تعداد نے مرحومہ  کوایصالِ ثواب اورلواحقین سے تعزیت فرمائی: ٭مفتی محمد ابراہیم صاحب (سکھر) ٭ ڈاکٹر کوکب  نورانی اوکاڑوی صاحب ٭مفتی محمدرمضان سیالوی صاحب (مرکز الاولیاء  لاہور) ٭مولانارفیق عباسی صاحب ٭مفتی عبدالحلیم اشرفی رضوی صاحب (تاجپور،ناگپور،ہند) ٭مفتی حمیدالحق صاحب (زمبابوے) ٭مفتی محمد نسیم مصباحی صاحب (مبارک پور، ہند) ٭مولانا یحییٰ رضا صاحب (بمبئی، ہند) ٭حافظ احسان قادری صاحب (سری لنکا) ٭ مولانا پیر محمدطیّب صاحب (برمنگھم، یوکے) ٭ڈاکٹر سید ارشاد احمد بخاری صاحب (بنگلہ دیش ) ٭ڈاکٹر مشاہد رضوی صاحب (ہند) ٭مولانا محمد سراج الدین اختر القادری صاحب  ٭شاہ اویس نورانی صاحب ٭ثروت اعجاز قادری صاحب  ٭صدیق اسماعیل صاحب (نعت خواں)۔

 

نمازی کے آگے سے مَت گزریئے

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! نمازی کے آگے سے گزرنا بہت سخت گناہ ہے جیسا کہ فرمانِ مصطفےٰ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم  ہے: نمازی کے آگے سے گزرنے والا اگر جانتا کہ اس پر کیا گُناہ ہے تو زمین میں دھنس جانے کو گُزرنے سے بہتر جانتا۔(مؤطا امام مالک،ج 1،ص154، حدیث: 371)

مُفسّرِ شہیر، حکیمُ الاُمَّت حضرت  مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ  الحنَّان فرماتے ہیں:یہ ساری وَعیدیں آگے گزرنے سے روکنے کیلئے ہیں یعنی اگر اس کے عذاب سے پوری وَاقفیت ہوتی تو ہر شخص یہ چاہتا کہ زمین پھٹ جائے میں سما جاؤں مگر نمازی کے آگے سے نہ گزروں، یہاں گزرنے کی وہی صورت مراد ہے جو ناجائز ہے جن صورتوں میں شریعت نے گزرنے کی اجازت دی ہےوہ اس سے علیٰحدہ ہیں۔(مراٰۃ المناجیح،ج 2،ص10)

(نماز کے دیگر مسائل جاننے کے لئے شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دَامَت بَرَکَاتُہُمُ العَالِیَہ کی کتاب نماز کے احکام پڑھئے ۔)


Share

Articles

Videos

Comments


Security Code