فیضانِ صحابیات جڑانوالہ
الحمد للہ مرشدِ کریم کے فیضان سے مالا مال دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کا مدنی مرکز بنام فیضانِ صحابیات محلہ غوثیہ پارک گلی نمبر 8 نزد رانا پیٹرول پمپ 240 موڑ جڑانوالہ(ضلع فیصل آباد ) کا سنگِ بنیاد 2022 عیسوی میں رکھا گیا۔خواتین کے اس مدنی مرکز کا باقاعدہ افتتاح دعوتِ اسلامی کے ایک ڈویژن نگران نے فرمایا۔اس جگہ کو دعوتِ اسلامی سے وابستہ ایک عاشقِ رسول حاجی رانا شوکت صاحب مرحوم نے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کے لئے خرید کر وقف کیا۔اللہ پاک مرحوم کی بے حساب مغفرت فرمائے،ان کے درجات کو بلندی عطا فرمائے اور اس مدنی مرکز کو ان کے لئے ثوابِ جاریہ کا سبب بنائے۔اٰمین
آفسز کی تعداد:
الحمد للہ فیضانِ صحابیات جڑانوالہ میں یہ 3 آفسز انتہائی منظم انداز میں دین کا پیغام عام کرنے میں مصروفِ عمل ہیں:
*فیضانِ صحابیات آفس
*ناظمہ آفس
*مدرستہ المدینہ بالغات آفس
اوقات کار:
الحمد للہ فیضانِ صحابیات جڑانوالہ میں اسلامی بہنوں کو علم و عمل سے آراستہ کرنے،انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ کرنے اور ان کی تنظیمی تربیت کرنے کی غرض سے مختلف اوقات میں مختلف دینی کاموں اور کورسز کرنے کروانے وغیرہ کا بھی سلسلہ جاری و ساری رہتا ہے۔مثلاً
*صبح نو بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک مدرستہ المدینہ بالغات لگایا جاتا ہے جس میں تربیت یافتہ اسلامی بہنیں ہی اسلامی بہنوں کو درست قواعد و مخارج کے ساتھ قرآنِ کریم پڑھانے کی سعادت حاصل کرتی ہیں ۔
*دوپہر تین بجے سے چار بجے تک گلی گلی مدرستہ المدینہ کا اہتمام ہوتا ہے۔
*اس کے علاوہ اتوار کو صبح نو بجے سے ساڑھے دس بجے تک اور بدھ کو صبح دس بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک اسلامی بہنوں کا ہفتہ وار اجتماع بھی ہوتا ہے۔
فیضانِ صحابیات جڑانوالہ کی خصوصیت:
الحمدللہ فیضانِ صحابیات جڑانوالہ میں مختلف لرننگ سیشنز کا بھی اہتمام ہوتا ہے۔
Comments